میانمارمیں پولیس ملازم ہلاک‘ روہنگیا میں صورتحال کشیدہ

ےانگون ۔23 ڈسمبر۔ گولےوں سے چھلنی میانمار کے ملازم پولیس کی نعش شمالی رےاست راکھےن مےں دستےاب ہوئی ۔ حکومت کے بموجب اس کی وجہ سے روہنگیا رےاست مےں جو گزشتہ سال بحران کی وجہ سے کشےدگی کی گرفت مےں ہے صورتحال مزےد کشےدہ ہوگئی ۔ آنگ سے تھےٹ گزشتہ ہفتہ گھات لگاکر حملہ کے دوران لاپتہ ہوگئےں جبکہ نامعلوم حملہ آوروں نے بنگلہ دےش کی سرحد کے قرےب حملہ کرنے کےلئے گھات لگائی تھی ۔ یہ گھات لگاکر حملہ کرنے کا واقعہ 2 راکھےن بدھ مت کے پےرو افراد کے ماہی گےری کے دوران لاپتہ ہوجانے کے بعد کرنے کی سازش کی گئی تھی ۔ مقامی طورپر اسے ”صفائی کی کارروائی “ قرار دےا گےا تھا اور اس کارروائی سے بڑے پےمانے پر تشدد کے اندےشے دوبارہ پےدا ہوگئے تھے ۔ بعد ازاں موصولہ اطلاع کے بموجب مبےنہ حملہ آوروں کی شناخت نہےں ہوسکی ۔ موقع پر موجود عہدےداروں نے کہاکہ اس جگہ سے گولےوں سے چھلنی اےک ملازم پولیس کی نعش دستےاب ہوئی ہے ۔ درےں اثناءمےانمار کا اےک وفد ہندوستان پہونچ گےا ہے جس کے دورہ کے مقصد دونوں ممالک کے درمےان اعتماد اور تعاون مےں اضافہ ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading