ناندیڑ: کرائم رپورٹ 12 جنوری 2018

شیواجی نگر حدود میں سوالاکھ کی چوری

ناندیڑ:12جنوری(ورق تازہ نیوز) شہر کے شیواجی نگر پولس اسٹیشن حدود کے آشیرواد نگر میںواقع ایک مکان سے چوروں نے تقریبا سوالاکھ روپیوں کامال چوری کیا ہے ۔ فریادی سشانت سریش سالوے نے پولس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی کہ آشیرواد نگر میں انکا مکان ہے 9جنوری کواپنے والد سے ملاقات کیلئے احمدنگر گئے تھے ۔اسلئے گھر کوقفل لگایاتھا ۔ اسی دوران نامعلوم چوروں نے قفل توڑااورگھر میں گھس کر سونے چاند ی کے زیور ونقدرقم سمیت ایک لاکھ 25ہزار روپیوں کا سامان چوری کرلیا ۔ احمدنگر سے واپسی کے بعد انھیں چوری کاپتہ چلا ۔شیواجی نگر پولس اسٹیشن سے ربط قائم کرکے فی الفور چوری کی شکایت درج کروائی ۔نامعلوم افراد کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 457‘380 کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ۔ پولس نائیک جمداڑے مزید تفتیش کررہے ہیں۔

ناندیڑ: مزید دو موٹرسائیکل چوری

ناندیڑ:12جنوری(ورق تازہ نیوز) شہر میں موٹر سائیکل چوروں کی ٹولیاں سرگرم ہیں ۔ہرد ن کئی گاڑیاں چوری ہورہی ہیں ۔جس سے شہریا ن نے تشویش کااظہار کیا ہے۔ تفصیل کے مطابق 8جنور ی کو دوپہر تین تا ساڑھے پانچ بجے کے درمیان چکھکواڑی میں واقع بینک آف مہاراشٹر کے سامنے سے کسان نے کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی ۔ پرلہاد پانڈورنگ وید عمر 45سال نے شکایت درج کروائی کہ 9جنوری کودوپہرتین بجے چکھلواڑی علاقہ میں بینک آف مہاراشٹرمیں کام کےلئے آیاتھا ۔اسلئے اپنی ہیرو ہونڈا اسپلنڈرپلس گاڑی نمبر MH 26-BS- 5385 کو بینک کے باہر کھڑا کیااس کے بعد کام کےلئے بینک کے اندر چلا گیا ۔تقریبا ڈھائی گھنٹے بعد وہ بینک سے باہر آیاتو بائیک غائب تھی ۔انھوں نے آس پاس کے علاقہ میں گاڑی کی تلاش کی لیکن کہیں پتہ نہیں چلا۔اسکے بعد فریادی نے وزیر آباد پولس اسٹیشن کارُخ کر کے گاڑی چوری کی شکایت درج کروائی ۔ پولس نے نامعلوم چور کے خلاف مقدمہ درج کردیا ہے۔ ہیڈکانسٹیبل شیخ مزید تفتیش کررہے ہیں۔ گاڑی چوری کی مزید ایک واردات شیواجی نگر حدود کے آدر ش کالونی مگن پورہ میں پیش آئی ۔

فریادی آنند گھنشام شرما نے شکایت درج کروائی کہ 26ڈسمبر کو دوپہر کے وقت آدرش کالونی مگن پورہ سے انکی ہیرو ہونڈا پیشن پرو گاڑی نمبر MH 26-Y- 8799 قیمت 30ہزار روپے کو نامعلوم فرد نے چوری کرلیا ۔ اس معاملے میں گزشتہ روزشیواجی نگر پولس اسٹیشن میںشکایت درج کروائی گئی۔ تفتیش پولس ملازم چاٹے کررہے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading