ناندیڑ: ڈی پی ساونت کو کامیاب بنائیں: عبید اللہ خان

ناندیڑ:15 اکتوبر ۔(ورق تازہ نیوز) کانگریس پارٹی کے حلقہ شمال کے امیدوار ڈی پی ساونت کی انتخابی تشہیری مہم کےلئے گزشتہ شب دیگلور ناکہ علاقہ میں کانگریس کے قائد مولانا عبیداللہ خان نے جلسہ عام سے خطاب کیااور مسلم ووٹرس سے پُرزور اپیل کی کہ وہ کسی بھی سیاسی پارٹی کے جھوٹے وعدوں میںنہ آئیں اورفعال و بہ صلاحیت و تعلیم یافتہ امیدوار ڈی پی ساونت کوکامیاب بنائیں۔اس جلسہ سے ڈی پی ساونت نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس پارٹی ہمیشہ ناندیڑ کی ترقی کیلئے کوشاں رہی ہیں ۔ ہمارے قائد اشوک راوچوہان نے ہمیشہ ہر سماج کی ترقی پر توجہ دی ہے ۔اس لئے شہرکی ترقی کیلئے کانگریس کو کامیاب کرنا وقت کاتقاضہ ہے۔

جلسہ عام میں عبدالرشید‘مسعوداحمد خان ‘عبدالحبیب باغبان‘ شیرعلی ‘زبیر احمد ‘بابوخان ‘ فاروق علی خان ودیگر کانگریسی لیڈران بھی موجود تھے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں