ناندیڑ:16 /جون۔ ( ورقِ تازہ نیوز)حدگاوں پولیس نے 3 سے 5 سال عمر کے 6 بیلوں کو اس وقت پکڑا جب وہ ایک گاڑی میں بندھے ہوئے تھے۔اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر امیش بالاجی بھوسلے کی طرف سے دی گئی شکایت کے مطابق 15 جون کی صبح تقریباً 11.40 بجے ناندیڑ سے عمرکھیڑ جانے والی سڑک پر مانوواڑی پھاٹا پرW5428 MH 06- Bکا معائنہ کیا۔ اس میں 3 سے 5 سال کی عمر کے چھ بیل بہت مضبوطی سے بندھے ہوئے تھے۔
اس معاملے میں 1 لاکھ 70 ہزار مالیت کے مویشی اور 4 لاکھ 70 ہزار مالیت کی 3 لاکھ مالیت کی فور وہیلر ضبط کی گئی ہے۔ اس معاملے میں گاڑی کے ڈرائیور کو ملزم بنایا گیا ہے ۔ ڈرائیور کے خلاف اینیمل پروٹیکشن ایکٹ 1976 اور پریوینشن آف کرولٹی ٹو اینیملز ایکٹ 1960 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس انسپکٹر گائکواڑ اس جرم کی تحقیقات کریں گے۔
واضح ہو کہ ریاست میںگﺅونش ہتیا قانون نافذ ہے جس کے تحت گائے نسل کے مویشیوں کی غیرقانونی منتقلی نہیںکی جاسکتی ہے اور اسے ذبحہ بھی نہیں کیاجاسکتا ہے اور ایسے مویشی فروخت کرنے والا بھی مجرم سمجھا جائے گا۔ لیکن اب تک یہی دیکھاگیا ہے کہ پولس نے کسی بھی مویشی فروخت کنندہ کو گرفتار نہیں کیا ہے۔
اس ضمن میں گزشتہ دنوں مسلم مہاسنگھ نے ایس پی سے ملاقا ت کرکے یہ بھی مطالبہ کیاتھا کہ مویشی فروخت کرنے والے کو بھی ملزم بنایاجائے اورگرفتار کیاجائے۔اب پولس کوچاہئے کہ مذکورہ معاملے کی تفتیش کرکے فروخت کنندگان کے خلاف کاروائی کی جائے۔