ناندیڑ میں کوچنگ کلاسیس کے ٹیچر کی 16 سالہ لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ، برہم والدین نے آفس میں کی توڑ پھوڑ : ویڈیو دیکھیں

ناندیڑ: کولکاتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اور مہاراشٹر کے بدلاپور میں ہوئے واقعے کے بعد اب مہاراشٹر کے ناندیڑ سے ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی خبر سامنے آئی ہے۔ ناندیڑ کے ایک پرائیویٹ کوچنگ سینٹر میں ایک ٹیچر نے 16 سالہ نابالغ لڑکی کے ساتھ بدتمیزی کی۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مشتعل لوگوں نے پورے کوچنگ سینٹر میں توڑ پھوڑ کی۔ اس واقعے کے بعد پولیس نے ملزم ٹیچر کو گرفتار کر لیا ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق پولیس نے ایٹروسٹی اور پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ ملزم استاد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ٹیچر کی عمر 55 سال بتائی جارہی ہے۔ اس واقعہ کے بارے میں بھاگیہ نگر تھانے کے پولس انسپکٹر رام داس شینڈگے نے بتایا کہ پیر کو بھاگیہ نگر کے ایک پرائیویٹ کوچنگ سینٹر میں ٹیچر ناگیش جادھو کے خلاف ایک لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے بتایا کہ اس معاملے میں ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ متاثرہ کا میڈیکل ٹیسٹ بھی کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ معلومات کے مطابق یکم ستمبر کی شام کو متاثرہ نابالغ لڑکی نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بارے میں اپنے والدین کو آگاہ کیا۔ اس کے بعد متاثرہ کے اہل خانہ نے پولیس سے شکایت کی۔ 2 ستمبر کی صبح مقامی لوگوں کو اس کی اطلاع ملی جس کے بعد وہ کوچنگ سینٹر پہنچے اور توڑ پھوڑ کی۔

آپ کو بتا دیں کہ اس سے قبل بدلا پور کے ایک اسکول میں دو چار سالہ بچیوں کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی استحصال کیا گیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد پوری ریاست میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی اور کئی مقامات پر احتجاج شروع ہو گیا۔ ریاستی حکومت نے مجرم کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی تھی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading