ناندیڑ میں صرافہ تاجر کو لوٹنے کے معاملے میں ملزم گرفتار

ناندیڑ:9ڈسمبر ( ورق تازہ نیوز) 24 نومبر کو سڈکو سے 3 لاکھ 69 ہزار 625 روپے والا بیگ لے کر فرار ہونے والے دو چوروں میں سے ایک کو ریاست اوڈیشہ سے لوکل کرائم برانچ کی پولیس ٹیم نے گرفتار کر لیا ہے۔ ان دونوں نے ناندیڑ میں دو جرائم کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ان سے 4 لاکھ 23 ہزار مالیت کا قیمتی سامان ضبط کیا گیا ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ شری کرشنا کوکاٹے نے بتایا کہ ریاست اڈیشہ میں جس گاو¿ں میں ملزم پکڑا گیا، گاو¿ں والوں نے بھی پولیس پر حملہ کیا۔

اس موقع پر لوکل کرائم برانچ کے پولیس انسپکٹر ادے کھنڈرائی اور ان کے افسران اور پولیس اہلکار موجود تھے۔ 24 نومبر کو، شیواجی چندرکانت ڈاہلے، (صرافہ تاجر) اپنی دکان، تلجائی جیولرس کھول رہے تھے، جب ایک چور دکان کے قریب رکھا سونا، چاندی اور نقدی کا ایک بیاگ چوری کر گیا۔جبکہ ایک چور موٹر سائیکل لے کر اس کا انتظار کر رہا تھا۔ اس واقعہ کو انجام دینے کے بعد وہ دونوں موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔ اس بیاگ میں کل نقدی و زیورات سمیت 3 لاکھ 69 ہزار 625 کا مال تھا ۔

اس سلسلے میں ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ نمبر 839/2023 درج کیا گیا تھا۔ناندیڑ دیہی اور لوکل کرائم برانچ کی ٹیم اس چوری کا پردہ فاش کرنے کے لیے سخت محنت کر رہی تھی۔ اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر راوی مورو کے ساتھ پولس انسپکٹر پدما سنگھ کامبلے، سنجیو جنکلواڈ، شیخ کلیم، دیپک اوڈانے، راجو سیٹیکر، ماروتی تلنگ، گڈیراو کارلے، سریش گھ±گے، دیوا چوہان، گجانن بینواڈ، جوالا سنگھ باوری، ہنومان سنگھ ٹھاکر، سنگرام کیندر واہولے، دھمانند جادھو اس ٹیم میں شامل تھے۔ تکنیکی طور پر اس کے بارے میں معلومات ملی تو کئی سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ان دونوں چوروں کا پتہ چلا۔ چور اس وقت سائی پلیس لاج ڈاکٹرسلین میں ٹھہرے ہوئے تھے۔

اس سے پہلے اس نے دتا نگر علاقہ میں کرایہ پر مکان لیا تھا۔ یہ ملزمان اپنی دو پہیہ گاڑی کو بذریعہ ریلوے ناندیڑ لائے تھے۔ پولس نے تلنگانہ، آندھرا پردیش اور اڈیشہ ریاستوں سے ملزمین کے بارے میں تفتیش کرتے ہوئے اڈیشہ ریاست کے دہیساہی، مدمل، ویاس نگر، جاج پور روڈ، ضلع جاج پور گاو¿ں پہنچی جس کے بعد کئی لوگوں سے اس بارے میں معلومات حاصل کی۔ یہاں سے دیپک یسفل پردھان 21سال کو حراست میں لیاگیا۔

اس وقت مقامی دیہاتیوں نے پولس کی ٹیم پر حملہ کیاتھاجس میںدو ملازمین کو چوٹیں لگی ہیں۔اس ملزم نے اردھاپور میں اپنے ساتھ کے ساتھ ایک واردات کو انجام دینے کا قبول کیاہے۔اس عمدہ کارکردگی پرپولس ٹیم کو 20ہزار روپے انعام کااعلان ایس پی کرشنا کوکاٹے نے کیاہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading