
ناندیڑ :3جولائی( ورق تازہ نیوز)مالیگاوں روڈ پر الہاس نگر میں راٹھوڑ کامپلکس میں جاری جوے کے اڈہ پر گزشتہ شام ایل سی بی نے چھاپہ مارااس دوران چار افراد کوگرفتار کرکے انکی تحویل سے چودہ ہزار روپیوں کامال ضبط کیاگیا ۔
تفصیل کے مطابق الہاس نگر میں راٹھوڑ کامپلکس میں مٹکہ و جوا چلایاجارہاتھا ۔ گزشتہ شام ایل سی بی دستہ نے مٹکے کے اڈہ پر چھاپہ مارا۔
اس وقت لوگ یہاں ایک دوسرے سے رقم لے کر ملن نام کا جوا کھیل رہے تھے ۔اس وقت رمیش ماروتی آنے راو ساکن وامن نگر ‘ گنیش ماروتی ساکن شیو رائے نگر‘ مہیش سبھاش کھرات ساکن بسمت ‘ منمتھ پلیا ساکن اسنہہ نگر کورنگے ہاتھوں پکڑ لیاگیا ۔
ان تمام جواریوں کی تحویل سے نقد رقم ‘ودیگر ساز وسامان سمیت 14ہزار کا مال ضبط کیاگیا ۔ بھاگیہ نگر پولس نے اس معاملے میں مقدمہ درج کردیا ہے ۔