
ناندیڑ©:3جولائی( ورق تازہ نیوز) ضلع میں اسلحہ پابندی اور حکم امتناعی احکام کا اطلاق 19 جولائی 2020 اتوار تک رہے گا۔
اس بارے میں معلومات ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آفس نے دی ہیں۔ضلع میں امن وامان برقرار رکھنے کے لئے ممبئی پولیس ایکٹ 1951 کے سیکشن 37 (1) اور (3) کے تحت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے 5 جولائی 2020 اتوارسے19 جولائی 2020 کی صبح 6 بجے تک اسلحہ بندی و حکم امتناعی احکام نافذ کئے گئے ہیں ۔
اسی کے مطابق ، پانچ یا زیادہ افراد کو عوامی احاطے میں یا اس کے آس پاس کے احاطہ میں مذکورہ اعمال انجام دینے سے منع کیاگیا ہے۔
اس حکم کا اطلاق ان جلوسوں پر نہیں ہوگا جو خصوصی طور پر آن ڈیوٹی پولیس افسران ، سرکاری ملازمین ، شادیوں ، جنازوں ، مذہبی تقاریب ، یاترا اور دیگر اہل حکام کے ذریعہ اجازت دیئے گئے ہیں۔