ناندیڑ: موٹر سائیکل پر ”پولس“ تحریر کرنا مہنگا پڑ گیا‘ بُلیٹ سوار سے 2000 روپے جرمانہ وصول

ناندیڑ:4 جولائی۔(ورق تازہ نیوز)ٹرافک پولس نے موٹر بائیک پر”پولس“ تحریر کرنے والوں کے خلاف کاروائی شروع کردی ہے ۔ آج دو گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرکے 2200 روپے جرمانہ وصول کیاگیا ۔ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق گاڑیوں پر پولس تحریر کرنا یا logo لوگواستعمال کرکے یہ بتانا کہ ہم پولس والے ہیں سراسرغلط ہے ایسی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرنے کی ہدایت بھی دی ہے ۔

موٹر گاڑی ایکٹ کے اصول 134 کے تحت کاروائی کی جاسکتی ہے گزشتہ دنوں ممبئی پولس ٹرافک کمشنر نے بھی کاروائی کی ہدایت دی تھی ۔

آج 4جولائی کو صبح گیارہ بجے شیام نگر میں میونسپل کارپوریشن کے اسپتال کے سامنے موٹر سائیکل نمبر MH 26-AH- 731 کھڑی تھی جس پرپولس تحریر تھا اسی مقام پرمزیدایک بلیٹ گاڑی بھی تھی جس کا نمبر MH 26-AU- 6611تھا ۔جس کے نمبر پلیٹ پربھی پولس تحریر تھا ۔ ٹرافک پولس انسپکٹر چندر شیکھر کدم نے بلیٹ گاڑی سے دو ہزار روپے اور دوسری بائیک سے دو سو روپے جرمانہ وصول کیا ۔بلیٹ موٹرسائیکل وظیفہ یاب پولس آفیسر کی ہے . اس بائک کو سابقہ آفیسر کے گھر کا کوئی بھی فرد نہیں چلا رہا تھا بلکہ کوئی تیسرا ہی شخص اس پر سوار تھا ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading