’ہم دیدی کے ساتھ ہیں اور رہیں گے‘ باغی رکن اسمبلی قاسم صدیقی کی گھر واپسی

کولکاتا ۔ 25 اگست (ایجنسیز) سیاسی بحران کا شکار ترنمول کانگریس کے لیے ایک خوش آئند خبر ہے۔ نارتھ 24 پرگنہ کے امدنگا سے رکن اسمبلی قاسم صدیقی نے ’گھر واپسی‘ کا اعلان کر دیا ہے۔ وہ کچھ ماہ قبل باغی ہو کر رتبرت بنرجی کے گروپ میں شامل ہو گئے تھے۔ اب قاسم نے پھر سے ممتا بنرجی کے خیمے میں لوٹنے کا اعلان کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ دیدی کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، انہیں دھوکہ دیا گیا تھا۔ رتبرت بنرجی کا گروپ چھوڑنے کے فیصلے کے بارے میں قاسم نے بتایا کہ انہیں کہا گیا تھا کہ یہ گروپ بنرجی کی قیادت میں چلے گا۔ لیکن بعد میں انہیں سمجھ آیا کہ اس کے کام کاج میں ’دیدی‘ کا کوئی ذکر نہیں تھا۔ قاسم کا کہنا ہے کہ ہمیں ڈاکیومنٹ پر دستخط کرنے کے لیے کہا گیا تھا اور یہ بھی بتایا گیا تھا کہ دستخط دیدی تک پہنچ جائیں گے۔

ٹی ایم سی رکن اسمبلی قاسم نے مزید کہا کہ ’’جب ہم وہاں گئے تو دیدی کا کوئی ذکر ہی نہیں تھا۔ وہ میری دیدی ہیں، رتبرت کون ہیں؟ میں دیدی کو جانتا ہوں۔ رتبرت نے کہا تھا کہ دیدی ہم سے اوپر ہوں گی، انہوں نے یہ بات سب سے کہی تھی۔ اس لیے جب دیدی نہیں ہوں گی تو میں بھی نہیں رہوں گا۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’دیدی ہمارے لیے سب کچھ ہیں۔ انہوں نے ہمیں ٹکٹ دی اور اسمبلی بھیجا۔ ہم نے ان کی تصویر کے ساتھ ووٹ مانگا اور لوگوں نے انہیں دیکھ کر ہی ہمیں ووٹ دیا، اس لیے ہم دیدی کے ساتھ تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے –

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading