ناندیڑ: مفت طبی معائنہ کیمپ میں دہشت گردانہ حملے میں شہید جوانوں کو خراج عقیدت

ناندیڑ: 16فروری) ورق تازہ نیوز( کشمیر کے پلوامہ میں جیش محمد دہشت گرد تنظیم کے دہشت گردوں نے کار بم دھماکے کے ذریعے سی آر پی ایف کے 49 جوانوں کو شہید کردیا یہ واقعہ ہم سب کے لئے ایک عظیم سانحہ ہے ۔

آج سارا ملک ہمارے جانباز بہادر جوانوں کی شہادت کے غم میں ڈوب گیا ہے ۔ادارہ ورق تازہ ناندیڑ اور مولانا آزادوچار منچ کی جانب سے آج منعقدہ مفت طبی کیمپ کے جلسہ منعقدہ بڑی درگاہ شریف اس دہشت گرد بزدل حملے کی سخت پرزور مذمت کی جاتی ہے اور شہیدوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے ۔اسی طرح مرکزی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ دہشت گردانہ حملے کے تمام خاطیوں اوران خاطیوں کی مدد کرنے والے ملک پاکستان کے خلاف فوری فوجی کارروائی کرتے ہوئے انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جائے ۔یہ مذمتی و تعزیتی قرارداد بااتفاق رائے منظور کی گئی۔ اس موقع پر شاردبھون ایجوکیشن سوسائٹی ناندیڑ کے ممبرنریندر چوہان‘ روزنامہ ورق تاز ہ کے چیف ایڈیٹر محمد تقی‘درگاہ مکھاشاہی اولیاء کے سجادہ نشین و متولی حضرت سید شاہ محمد نصیر الدین شمیم‘ مولانا آزاد وچار منچ کے ضلع صدر محمد یوسف خاں پٹیل‘ عبدالوحید انجینئر ‘ڈاکٹر محمد آصف‘خواجہ منیرالدین‘ محمدمحب خان ‘’ڈاکٹر محمدشارق‘ اقبال بھائی چابی والے وہ دیگر موجود تھے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading