ناندیڑ:4 اکتوبر ۔(ورق تازہ نیوز)مہاراشٹراسمبلی انتخابات کےلئے آج 4اکتوبر دوپہر تین بجے تک پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے آخری دن ناندیڑضلع کے 9اسمبلی ہائے انتخاب میں ریکارڈ تعداد میں امیدواروں نے پرچہ نامزدگیاں داخل کئے ہیں ۔27
ستمبر سے پرچہ نامزدگیوں کے ادخال کاآغازہوگیاتھا اور آج 4اکتوبر آخری تاریخ تھی ۔ا سلئے گزشتہ دو دنوں کے دوران سبھی حلقوں میں بڑے پیمانے پر پرچہ نامزدگیوں داخل کئے گئے ۔بھوکر حلقہ انتخاب میں سب سے زیادہ 90امیدواروںن نے 93پرچے داخل کئے جبکہ مکھیڑ میں سب سے کم 11امیدواروںنے 13پرچہ نامزدگیاں داخل کیں۔تمام اسمبلی حلقہ انتخاب کی تفصیل اس طر ح ہیں۔
