ناندیڑ ضلع کے مکھیڑتعلقہ میں ایک شخص بہہ گیا ‘تالاب ٹوٹنے سے پانی گاﺅں میں داخل

ناندیڑ:21/جولائی۔ ( ورقِ تازہ نیوز)ضلع میںجاری موسلادھاربارش کے سبب مکھیڑ تعلقہ‘ کنوٹ ‘ حمایت نگر ‘ بلولی‘ ماہور‘دیگلور میں زندگی مفلوج ہوکر رہے گئی ہے ۔مکھیڑ میں ایک شخص سیلابی پانی میں بہہ گیا ہے جبکہ اسی تعلقہ کے تاردرواڑی میں تالاب ٹوٹنے سے اسکا پانی گاوں میں داخل ہوگیا ۔ حمایت نگر تعلقہ کا سہسرکنڈ آبشار تیزی سے بہہ رہاہے۔یہاں پرانتظامیہ نے چوکسی اختیار کررکھی ہے۔ جبکہ ناندیڑ۔حیدر آباد سڑک راستہ منقطع ہوگیا ہے کیونکہ بلولی تعلقہ کے موضع یسگی میں مانجرا ندی کا پُل زیرآب آگیا ہے اسلئے پُل سے گزرنے والی ٹرافک کوبند کردیاگیا ہے ۔

سب ڈویژنل آفیسرود یگر افسران کی ٹیم تعینات کردی گئی ہے۔دریںا ثناءضلع کلکٹرڈاکٹرابھیجیت راوت نے سیلاب سے متاثرہ مکھیڑاور دیگلور تعلقوں کادورہ کیااور متاثرہ دیہاتوں اوروہاں کے گھروں کا معائنہ کیا ۔ مکھیڑ تعلقہ کے تاردرواڑی میں سیلاب کی وجہہ سے تالاب ٹوٹ گیا ہے۔ مگر پانی کی رفتارسست رہنے کی وجہہ پانی رفتار سے باہرنہیں نکلا جس کی وجہہ سے بڑا حادثہ ہونے سے ٹل گیا۔

وشنوپوری ڈیم کا کل رات ایک دروازہ کھولاگیاتھا جسے بعد میں صبح صبح بند کردیاگیاتھا لیکن بعد میں پونے بارہ بجے دوبارہ ایک گیٹ کھول دیاگیا جہاں سے 11688 کیوزیکس پانی کا اخراج گوداوری ندی میں ہورہا ہے۔ اسلے کل کے مقابلے آج ندی کی سطح آب میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ناندیڑضلع کے تعلقوں میں برسات کے موسم میں اب تک ہوئی بارش کی تفصیلات اس طرح ہے ۔ ضلع میں جمعہ 21 جولائی کی صبح آٹھ بجے تکگزشتہ 24 گھنٹوں میں اوسطاً 64.80 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔

ضلع میں اب تک کل 327.20 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملی میٹر کے لحاظ سے تعلقہ وار درج ذیل اور قوسین میں اب تک ہوئی بارش کاریکارڈ ملی میٹر میں ہے۔ ناندیڑ- 37 (235.60)، بلولی-109.30 (449.60)، مکھیڑ- 84 (408.30)قندھار-14 (170.10)، لوہا-25.30 (227.10)،حدگاو¿ں-90.30 (307.50)،بھوکر-60.20 (358.80)، دیگلور-152.30 (400.80)، کنوٹ-59.50 (389.90)، مدکھیڑ- 41.40 (298.30)، حمایت نگر-105.50 (289.20)،ماہور-60.30.60(388). عمری- 41.50 (358.10)، اردھا پور- 55.40 (313.20)، نائگاو¿ں-34.40 (271.30) ملی میٹر۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading