ناندیڑ شہر کے سری نگر میں چوری کی واردات

ناندیڑ:5؍جولائی(حیدرعلی): کل شب ناندیڑ شہر کے سری نگر علاقے میں واقع ایک سونے چاندی کی دُکان میں چوروں نے دکان کے سامنے سونے کا بہانہ کرکے منظم طریقے سے چوری کی واردات انجام دی ہے۔

مرد،خواتین اوربچوں پر مشتمل چوروں کے اس گروہ نے چوری کرنے سے پہلے کیمرہ توڑ دیا۔اس گروپ میں چار خواتین، پانچ مرد اور بہت چھوٹے بچے شامل تھے۔آج صبح جب مونجاجی ناگناتھ راؤ اداونت دکان کھولنے آئے تو دکان کا شٹر ٹوٹا ہوا تھا۔اس شٹر کو کور کرنے کے لیے باہر ایک سی سی ٹی وی کیمرہ لگایا گیا تھا۔اس کیمرے کی سی سی ٹی وی فوٹیج 5 جولائی کی صبح 12.40 بجے تک دکھائی دے رہی ہے۔

جس میں دیکھا گیا ہیکہ چار خواتین، پانچ مرد اور چھوٹے بچے نظر آ رہے ہیں۔ان لوگوں نے منظم طریقے سے یہ ظاہر کیا کہ وہ اس دکان کے سامنے سو رہے ہیں۔اس کے بعد اس ٹیم کے ایک ممبر نے موقع کا انتظار کرتے ہوئے 12.40 منٹ پر سی سی ٹی وی کیمرہ توڑ دیا۔اس کے بعد دکان کا شٹر نیچے کر کے ایک بچے کو اندر بھیج دیا گیا۔

اس بچے نے دُکان میں موجود تمام قیمتی اشیاء چرالیے اور اس کے بعد یہ تمام چور یہاں سے چلے گئے۔مالک کے مطابق دکان سے تین کلو چاندی، چار تولہ سونا اور بیس ہزار روپے نقدی چوری کر لی گئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading