ناندیڑ: دو صحافیوں اور ایک سماجی کارکن کو دو یوم کی پولیس کسٹڈی

ناندیڑ:18؍فروری ( ورقِ تازہ نیوز) گرام پنچایت میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے لیے کھنڈنی مانگنے والے دو صحافیوں اور ایک سماجی کارکن کو ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ شری کرشن کوکاٹے کی بھیجی گئی ٹیم نے حراست میں لیا ہے۔ تینوں کو دو روزہ پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔ماکنی تعلقہ مدکھیڑ کے ڈاکٹر پروین کمار رام رائو گوہانے نے 17؍فروری کو پولیس سپرنٹنڈنٹ شری کرشن کوکاٹے سے ملاقات کی اور کہا کہ ماکنی گائوں کی سرپنچ میری بیوی انیتا گوہانے ہیں۔

گرام پنچایت کے کروڑوں روپئے کے کام چل رہے ہیں۔ صحافی وجے بنسوڑے کی ثالثی کے ذریعے ان کاموں کی اطلاع سینئر حکام کو نہ دینے اور اخبار میں خبریں شائع نہ کرنے پر 2 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس کے بعد پولیس سپرنٹنڈنٹ سری کرشن کوکاٹے نے پولیس انسپکٹر جگدیش بھنڈروار اور پولیس سب انسپکٹر دشرتھ آڈے کو قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔

مذکورہ شکایت کے مطابق 17 فروری کی شام کو دو گواہوں کے سامنے تصدیق کے لیے جال بچھایا گیا تھا۔ تب سمجھوتہ کے بعد ڈاکٹر پروین کمار گوہانے سے ایک لاکھ 30 ہزار روپئے لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ پہلی قسط کے طور پر 15 ہزار روپے نقد قبول کیے تھے۔ اس کے بعد صحافی سنجے سدام کامبلے، وجے بنسوڈے، اور ماکنی گائوں کے سماجی کارکن پیراجی کھنڈو گوالواڈ کو ناندیڑ پولیس کی ایک ٹیم نے حراست میں لے لیا۔ ان تینوں کے خلاف مکھیڑ پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی دفعہ 384,34کے تحت مقدمہ نمبر 49/2024درج کیا گیا ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ سری کرشن کوکاٹے، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار، کھنڈے رائے دھرنے نے انسداد کھنڈنی مخالف دستہ کے سربراہ پولیس انسپکٹر جگدیش بھنڈروار، اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر مٹکے، پولیس سب انسپکٹر دشرتھ آڈے ، پولیس کانسٹیبل پوار، بودھ گیرے، شیخ، مسکے، برادار، کدم اور پٹھان کی ستائش کی۔اس معاملے کی جانچ مکھیڑ کے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر ونود چوہان کو سونپی گئی ہے۔ ونود چوہان کی طرف سے گرفتار کئے گئے تینوں ملزمین کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد عدالت نے انہیں دو دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading