مدرسہ حضرت عبداللہ ابن امِّ مکتومؓ اردھاپور کے جانب سے اطراف واکناف میں اس سال ناظرہ قرآن مکمل کرنے والے 230 ناظرہ خواں واساتذہ ک ا پرتپاک استقبال

اردھا پور ( شیخ زبیر ) مدرسہ حضرت عبداللہ ابن امِّ مکتومؓ اردھاپور کے جانب سے اطراف واکناف میں اس سال ناظرہ قرآن مکمل کرنے والے 230 ناظرہ خواں واساتذہ کا پرتپاک استقبال

مدرسہ حضرت عبداللہ ابن امِّ مکتومؓ اردھاپور کے جانب سے اردھاپوراطراف اکناف میں سال 2023_2024 میں ناظرہ قرآن کریم مکمل کرنے والے طلباءو طالبات (جن کی تعداد تقریبا 230ہے) ان ناظرہ خواں کے اعزاز وحوصلہ افزائی میں اور ان کے اساتذہ کے بے لوث محنت اور خدمت پر استقبال و اعتراف خدمت میں *عظیم الشان جلسہ عام بضمن اعزاز و اعترافِ خدمت* بتاریخ 18 فروری 2024 صبح 9 بجے تا ظہر مدرسہ ھذا میں بڑے تزک واحتشام سے منعقد ہوا اس اجلاس کی سرپرستی وصدارت حضرت مولانا عبدالوہاب صاحب بیتی بانی ومہتمم مدرسہ ھذا نے فرمائی جبکہ مہمانانِ خصوصی کی حثیت سے حضرت مولانا مفتی ڈاکٹر محمد اعظم صاحب قاسمی،حضرت مولانا سید آصف ندوی صاحب، ،حضرت مولانا محمد فطیم صاحب ندوی،حافظ عبدالرشید صاحب (اجنتہ اسٹون)،مولانا محمد انس صاحب،جناب سدی سلیم دیشمکھ صاحب،جناب ایڈوکیٹ محمد طلحہ صاحب، جناب محمد ذاکر صاحب (پترکار)،ودیگر دانشورانِ قوم وملت ،معزز علماء کرام،واساتذہ مکاتب،طلباء مکاتب،سرپرستان طلباء،مرد وخواتین کثیر تعداد میں شریک رہے،جلسہ کی ابتداء قرآن کریم کی تلاوت سے ہوئی نعتیہ کلام کے بعد مدرسہ ھذا کے طلباء نے مختصر مگر دلچسپ پروگرام پیش کیا اس کے بعد مولانا محمد یوسف صاحب نے اس اجلاس کی غرض وغایت بیان فرمائی اس کے بعد مولانا محمد انس صاحب نے پراثر خطاب فرمایا،بعدہ مفتی محمد اعظم صاحب قاسمی نے موجودہ حالات میں مکاتب دینیہ اور دینی تعلیم کی ضرورت پر پُر مغز ومفصل خطاب فرمایا،مولانا سید آصف ندوی صاحب نے منفردعلمی انداز میں مختصر مگر پُراثر انداز میں مجمع کا دل جیت لیا، آے ہوئے مہمانِ خصوصی کے دست مبارک سے معلمینِ مکاتب کی خدمت میں سنداعترافِ خدمت،ایوارڈ، بیاگ، بند لفافہ پیش کیا گیا،طلباء وطالبات کو تکمیل ناظرہ قرآن کے اعزاز میں سندِاعزازی،قرآن کریم،میڈل،بیاگ سے نوازا گیا،مولانا عبدالوحید صاحب اشاعتی نےاجلاس میں شریک تمام ہی حاضرین بالخصوص مہمانانِ خصوصی ومدعوئینِ خصوصی کا پرتپاک استقبال کیا اور دل کی عمیق گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ساتھ ہی تمام ہی معاونینِ اجلاس کا بھی شکریہ ادا کیا نیز اس طرح کے پروگرام کو آئندہ میں بہت بہتر ومنظم طریقہ سے منعقد کرنے کا عزم وارادہ کیا جلسہ کے نظامت مولانا محمد زبیر صاحب محمدی نے بحسن خوبی انجام دی،سرپرست وصدر اجلاس مولانا عبدالوہاب صاحب بیتی بانی و مہتمم ادارہ ہذا کے ایماء وحکم پر مفتی محمد اعظم صاحب قاسمی نے دعا فرمائی اور اجلاس ختم ہوا اس اجلاس کو کامیاب بنانے میں حافظ نوید عمران صاحب حافظ محمد یوسف صاجب و جمیع اراکین و اساتذہ مدرسہ ہذا نے اہم رول ادا کیا

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading