ناندیڑ: دن دہاڑے خاتون کے گلے سے منگل سوتر چھین لیا

ناندیڑ:25ڈسمبر (ور ق تازہ نیوز)شہر کے ہڈکو علاقہ مین کل دوپہر کے وقت نوجوان نے خاتون کے گلے سے پتہ پوچھنے کے بہانے منگل سوترچھین لیااورفرار ہوگیا ۔

دیہی پولس نے نامعلوم لٹیرے کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔ پولس ذرائع کے بموجب 24ڈسمبر کودوپہر ساڑھے تین بجے فریادی جئے شری سریند راو کلکرنی عمر 68 سال ساکن واتسلیا نگر ہاوزنگ سوسائٹی سیڈکو ناندیڑ ‘ ہڈکو علاقہ میں دوپہر کے وقت اپنے کپڑے سلائی کیلئے دینے گئی تھی ۔ مگرلاٹکر ٹیلر کی دوکان بند تھی ۔ آتے وقت ونو د سُتراوے کی بیوی کے ساتھ بات کرتے کھڑی ہوگئی ۔اسی دوران 20تا25 سال عمر کا لڑکا آیااور پدما مس کاپتہ دریافت کیا۔

فریادی نے کہا کہ یہاں پر پدما مس یہاں نہیں رہتی ہے ۔اسی دوران اس لڑکے نے فریادی کے گلے سے سونے کا پانچ تولے کا منگل سوتر جبراً چھین لیااورراہ فرار اختیار کرلی ۔منگل سوتر کی قیمت 25ہزار روپے ہے ۔دن دہاڑے گلے سے منگل سوتر چھین لئے جانے پر فریادی خاتون کافی خوف زدہ ہوگئی ۔اس واقعہ کے فوری بعدجئے شری نے اپنے شوہر اور آس پاس کے لوگوں کوااطلاع دی ۔ دیہی پولس اسٹیشن پہنچ کر فوراً نامعلو م نوجوان لٹیرے کے خلاف شکایت درج کروائی گئی ۔تعزیرات ہند کی دفعات392]34کے تحت مقدمہ درج کیاگیاہے ۔ پی ایس آئی کھیرے معاملے کی تفتیش کررہے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading