ناندیڑ:25ڈسمبر (ور ق تازہ نیوز)شہر ٹرافک پولس کے انسپکٹر چندرشیکھر کدم اور انکی ٹیم نے آج شہر کے وزیر آباد علاقہ میں فٹ پاتھ پربیٹھ کر اپنا کاروبار کررہے تاجروں کے خلاف کاروائی کرکے فٹ پاتھ کوآمدورفت کیلئے خالی کروایا ۔حالانکہ یہ کام میونسپل کارپوریشن کا ہے لیکن ٹرافک پولس کو یہ کرنا انجام دیناپڑرہا ہے۔
شہر کے اہم تجارتی علاقوں میں فٹ پاتھ اور سڑکوں کے کنارے چھوٹے تاجر اپنی دوکانیں اور ہاتھ گاڑے لگاکر کاروبارکررہے ہیں جس ایک جانب دوکانداروں کو تکلیف ہورہی ہے وہیںدوسری جانب ٹرافک کے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔شہر کے منیارگلی تا ورکشاپ کارنرتک یہی صورتحال ہے ۔ کہیں بھی دوکانداروں نے فٹ پاتھ پر قبضہ کررکھا ہے توکہیں چھوٹے تاجروں نے اپنی دوکان سجارکھی ہیں ۔ شہر میں ہاکرس زون نہ ہونے سے اس طرح کی صورتحال ہے۔جس کا اثر ٹرافک نظام پر پڑرہاہے ۔وزیر آباد شہر کااہم تجارتی علاقہ ہے ۔ لیکن مہاویر چوک کارنرتا وزیر آباد تک فٹ پاتھ پر چھوٹے تاجروں کا قبضہ ہے۔جس سے شہریان کو بہت دقتوں کاسامناکرنا پڑتا ہے ۔
آج شہر ٹرافک پولس نے ان فٹ پاتھ سے چھوٹے تاجروںکو اٹھادیالیکن ان تاجروں کو متبادل جگہ دینے کامسئلہ آج بھی برقرار ہے ۔میونسپل کارپوریشن کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ شہر کے فٹ پاتھ کے غیر مجاز تجاوزات کو ہٹاکر آمدورفت کاراستہ بہتر بنایاجاسکے لیکن آج ٹرافک پولس نے خود ہی یہ بیڑہ اٹھایا ہے۔