ناندیڑ خبر نامہ 30 اپریل 2019

ناندیڑ:اپریل کاراشن رمضان سے قبل راشن دیاجائے‘ جماعت اسلامی یوتھ ونگ کی تحصیلدار سے ملاقات

ناندیڑ:29اپریل (ورق تازہ نیوز)جماعت اسلامی ہند ناندیڑ کی یوتھ ونگ کی جانب سے آج ناندیڑ کے تحصیلدار جناب امبیکر صاحب سے ملاقات کی گئی۔ ملاقات کا مقصد غربت میں زندگی بسر کرنے والے مسلم سماج کے فیملی کو ماہ اپریل کا راشن رمضان شروع ہونے سے قبل دیا جائے تاکہ وہ رمضان کا مہینہ اطمنان کے ساتھ گزار سکیں اور اپنے روزے پورے کرسکیں۔ اسکے علاوہ تعلقہ پروڈھا ادھیکاری سے بھی ملاقات کی گئی۔ تحصیلدار نے تفصیلی گفتگو کے دوران یوتھ ونگ کی خدمت خلق کے کاموں کو بہت سراہا۔ اس موقع پر یوتھ ونگ ناندیڑ کے صدر شفاعت خان اور دیگر ممبران شریک رہے۔ شفاعت خان نے بتایا کہ رمضان میں غریب لوگوں تک راشن کٹ پہنچائی جاتی ہیں، لیکن زیادہ تر خود دار مسلمان فیملی راشن کی دوکانوں سے اپنا حق لینے کو ترجیح دیتے ہیں۔ ایسے میں اگر راشن دیر سے ملے تو یہ لوگ پریشان ہو جاتے ہیں۔

ناندیڑکے نائیگاوں تعلقہ میں لُو لگنے سے ایک شخص فوت
نائیگاوں:29اپریل (ورق تازہ نیوز)گودم گاوں تعلقہ نائیگاوں کے چاندو تکارام گائیکواڑ کی لُولگنے سے 28 اپریل کودوپہر کے وقت موت ہوگئی ۔انکی آخری رسومات آج گودم گاو¿ںمیں انجام دی گئیں۔تفصیل کے مطابق نائیگاوں تعلقہ کے موضع گودم گاوں کے ساکن چاندو تکارام گائیکواڑ عمر 45سال پیشہ مزدوری ‘ کل اتوار کو روزمرہ کی طرح کام کیلئے کھیت میں گیاتھا لیکن دھوپ کی شدت کی وجہہ سے وہ اچانک بیمار ہوگیااسلئے نائیگاوں کے اسپتال میں علاج کیلئے داخل کیاگیا جہاں پر داکٹر شیخ نے انھیں مردہ قرار دیا ۔اسلئے کہاجارہا ہےکہ چندو کی شدید دھوپ میں کام کرنے کے دوران لو لگنے موت ہوئی ہے ۔آج اسکی آخری رسومات گودم گاوں میں انجام دی گئیں۔

ناندیڑ:نابالغ لڑکی کاجنسی استحصال‘دو سگے بھائیوںں کو چار یوم پولس کسٹڈی

ناندیڑ:29اپریل (ورق تازہ نیوز)پسماندہ طبقہ کی نابالغ لڑکی کی عزت کو تارتار کرنے والے دو سگے بھائیوں کو ناندیڑ کے چوتھے ایڈیشنل سیشن جج ہری بھاو¿ واگھمارے نے چار یوم پولس کسٹڈی ریمانڈ میں بھیج دیا ہے اب دونوں بھائی3مئی تک پی سی آر میں رہیںگے۔تفصیلات کے بموجب ناندیڑ سے قریب واقع نیلاگاوں میں 24اپریل کو شب ساڑھے نو بجے ایک نابالغ لڑکی رفع حاجت سے فارغ ہونے کیلئے باہر آئی تھی اس وقت گاوں کے پردوم گویندر او¿ جوگدنڈاورگوپال جوگدنڈ ان بھائیوں نے اسے جبراً موٹرسائیکل پر بیٹھایااور دوسرے مقام پر لے گئے اس وقت گوپال گاڑی چلارہاتھا جبکہ پردوم لڑکی کو پیچھے سے پکڑکر بیٹھاتھا ۔اور کھیت کے اکھاڑے پر لے گئے ۔جہاں پر جھونپڑپٹی میں لے جاکر پردوم نے اسکے ساتھ جنسی زیادتی کی اس طرح کی شکایت لڑکی نے درج کروائی ۔ 25اپریل کو صبح ساڑھے پانچ بجے لڑکی نیندسے بیدار ہوئی تو دونوں بھائی اسے چھوڑ کرفرار ہوگئے تھے ۔ لمب گاوں پولس نے لڑکی کی شکایت پر پردوم گوئند راو جوگدنڈاور اسکے بھائی گوپال جوگدنڈ کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 376 (2) (1)،34اور انسداد نابالغ جنسی تشدد ایکٹ کی دفعہ 4ور 8کے علاوہ پسماندہ ذات ایکٹ کے تححت مقدمہ کااندراج کیا گیاتھا ۔ پولس نے دونوں نوجوانوں کو گرفتارکرکے آج پی ایس آئی بالا صاحب دیشمکھ ‘ گوٹکے اور دیگر پولس ملازمین نے عدالت میں پیش کیا ۔معاون سرکاری وکیل رنجیت دیشمکھ نے کہا کہ اس جرم میں استعمال موٹرسائیکل کو ضبط کرنا ہے اسلئے ملزمین کی طبی جانچ کرنا ہے اسلئے انھیں پولس کسٹڈی کامطالبہ کیا ۔اس بحث کے بعد جج واگھمارے نے دونوں ملزمین کو 3مئی تک پولس کسٹڈی ریمانڈمیں بھیج دیا ۔

کنوٹ:خاندانی تنازعہ میں بے قصور معمر خاتون کی جان گئی
کنوٹ:29اپریل (ورق تازہ نیوز)شہر کے رام نگر میں سڑک پر دو بھائیوں میں جھگڑا چل رہاتھااسے رفع دفع کرنے گئی معمر خاتون پھینکے گئے پتھر کی زدمیں آکر شدید زخمی ہوگئی تھی ۔ یہ واقعہ 23 اپریل کی شب بارہ بجے رونما ہوا تھا۔اس واقعہ کے چار دنوں بعد اس خاتون کی دوران علاج موت ہوگئی ۔ کنوٹ پولس نے پتھربازی کرنے والے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کردیا ہے ۔تفصیل کے مطابق منگل 23اپریل کوشب گیارہ تابارہ بجے کے درمیان رام نگر علاقہ کے بابونارائن کا کسی بات پر اپنی بیوی کے ساتھ تنازعہ ہواتھااورہاتھ بھی اٹھایاتھا اسلئے اسکا بھائی گجو اپنے بھائی کوخاموش کرنے کی کوشش کررہاتھا اسی دوران غصہ میں بابونے بڑاپتھر اٹھالیااوربھائی کی طرف پھینکا لیکن بدقسمتی سے اس وقت سڑک سے اپنی بہن کی سمت جارہی معمر خاتون چندرابائی یہ جھگڑا دیکھ کر ٹھہر اوراسے رفع دفع کرنے کیلئے وہاںگئی اوریہ پتھراسکے سرمیں لگااور وہ شدیدزخمی ہوگئی ۔ ابتداءمیںچندرابائی کو تیلنگانہ کے عادل آباد میں علاج کیلئے منتقل کیاگیالیکن حالت تشویشناک ہونے پر ناندیڑ منتقل کیاگیااوردوران علاج اتوار کی شام اسکی موت ہوگئی ۔معمر خاتون کے بیٹے کی شکایت پر کنوٹ پولس نے دفعہ 324]504کے تحت بابو کے خلاف مقدمہ در ج کردی ۔ لیکن خاتون کی موت کے بعد دفعہ 302قتل کامقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری عمل میں آچکی ہے ۔مزیدتفتیش انسپکٹر وی ایس پوار کررہے ہیں۔

ناندیڑ:بیٹی کی شادی کے اخراجات و قرض سے پریشان 50سالہ شخص نے پھانسی لے لی
اردھاپور:29اپریل (ورق تازہ نیوز)قرض کے بوجھ اور بیٹی کی شادی کے اخراجات سے پریشان وفکر مند شخص نے کل اپنے گھر میں پھانسی لے کرخودکشی کرلی ۔ پولس ذرائع کے بموجب اردھاپور کے کیشوراج نگر میں رہنے والے منجاجی گنگارام راسے عمر50سال نے بیٹی کی شادی کے اخراجات و بیٹے کی تعلیم کاخرچ اورقرض کے بوجھ سے ذہنی طور پر کافی پریشان تھا اسلئے 28اپریل کوصبح نو بجے پھانسی کا پھندہ گلے میںڈال کرخودکشی کرلی۔سداشیوسنگارے کی فریاد پرپولس نے سی آر پی سی دفعہ 174 کے تحت مقدمہ درج کیاگیاہے ۔ اے پی آئی ناندگاو¿نکر مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading