ناندیڑ: اسکولوں کیلئے گرمائی تعطیلات کااعلان
ناندیڑ:23اپریل ( ورق تازہ نیوز) ۔ناندیڑ ناندیڑ ضلع میں اسکولوں کو دومئی سے گرمائی تعطیلات شروع ہو رہی ہےں جبکہ تعلیمی اداروں کی کشادگی 17 جون کو ہوگی۔ اس طرح کی اطلاع ضلع پریشد کے محکمہ تعلیمات نے دی ہے۔پیر21اپرےل کو پرائمری اسکول تعلیم محکمہ کے اجلاس میں گرما کی تعطیلات کی منظوری دی گئی اور سرکلر جاری کیا گیا یہ تعداد غیر تدریسی عملے کو بھی رہیں گے۔ تعطیلات دو مئی تا 16 جون تک رہیں گی اور 17 جون کو تعلیمی اداروں کی کشادگی ہوگئی اس کے بعد دیوالی کی تعطیلات 21 اکتوبر تا 11 نومبر رہیں گی اور اسکول 12 نومبر کو گرو نانک جنتی کی تعطیل کے بعد 13 نومبر 2019 کو اسکول کھلیں گے۔
ناندیڑ:گوداوری سے غیر قانونی ریت کی نکاسی‘سیکشن پمپ کو دھماکے سے اڑادیاگیا
ناندیڑ:23اپریل ( ورق تازہ نیوز)ناندیڑ تعلقہ کے راہے گاو¿ں میں گوداوری ندی سے غیر قانونی طور پر ریت کی نکاسی کرنے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ دیہی پولس اسٹیشن میںدرج کیاگیاہے ۔ پولیس ملزمان کو تلاش کر رہی ہے۔ راہے گاو¿ں میں گودا وری ندی پرسیکشن پمپ کے ذریعہ ریت کی نکاسی کافی دنوں سے جاری تھی جس پر ضلع انتظامیہ کی نظر تھی۔ 21 اپریل کو تحصیلدار تحصیلدارارون امبیکر‘نائب تحصیلدار مگاجی کاکڑے نے پولیس انسپکٹر کے ہمراہ راہے گاو¿ں کا دورہ کیا اور یہاں غیر قانونی طور پر ریت کی نکاسی جاری تھی۔ ضلع کلکٹر ارون ڈونگرے کی اجازت سے جلیٹین کے دھماکے سے سیکشن پمپ کو تباہ کر دیا گیا۔ دھماکے سے مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔ ضلع میں پمپ کو تباہ کرنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔
ناندیڑ:نلوں کو تین دن کے وقفے سے پانی کی فراہمی پر غور
ناندیڑ:23اپریل ( ورق تازہ نیوز) گوداواری ندی میں مسلسل پانی کی سطح میں کمی کے باعث ناندیڑ شہر کو پینے کے پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ وشنو پوری ڈیم میں صرف 09.45یعنی 11.70فیصد پانی کا ذخیرہ ہے جبکہ اس کی گنجائش 83ٹی ایم سی ہے۔ ابھی مئی اور جون کا مہینہ باقی ہے اس لیے ضلع انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے شہر میں تین دن کے وقفے سے نلوں کو پانی کی فراہمی کا فیصلہ کر رہی ہے اور ہوسکتا ہے کہ آئندہ دو تین دنوں میں نلوں کو تین دن کے وقفے سے پانی کی سپلائی شروع ہو جائے۔ واضح ہو کہ اس وقت شہریان کو دو دن کے وقفے سے پانی فراہم کیا جارہا ہے بعض علاقوں میں نل نہیں ہونے سے ٹینکروں سے پانی کی فراہمی ہورہی ہے۔ گوداوری ندی میں پمپ نصب کر کے پانی کی نکاسی ہو رہی ہے اور یہ پانی کھیتی کی فصلوں کیلئے استعمال ہو رہا ہے جبکہ ضلع انتظامیہ نے کھیتوں ور دیگر کام کے لئے غیر قانونی طور پر پانی کی نکاسی پر پابندی عائد کردی ہے ۔
ناندیڑ:انتخابات ہوتے ہی میونسپل کارپوریشن کی غیر مجازقبضہ جات کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی

ناندیڑ:23اپریل ( ورق تازہ نیوز)تقریبادو ماہ سے ناندیڑ شہرمیںغیر مجاز قبضہ جات کے خلاف کاروائی پوری طرح ٹھپ تھی لیکن آج شہر کے مختلف علاقوں میں کارپوریشن انتظامیہ نے بڑے پیمانے پر قبضہ جات کے خلاف کاروائی کرکے ہاتھ گاڑے ودیگر سامان ضبط کیا ہے ۔ آج 23 اپریل کو صبح آٹھ بجے سے قدیم شہر کے برقی چوک تاحبیب ٹاکیز ‘حبیب ٹاکیز تا قدیم مونڈھااور گرودوارہ چوراہا تا وزیرآباد تک سڑک کے کنارے وفٹ پاتھ کی آمدورفت و ٹرافک میں خلل پیدا کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی اس دوران پان ٹپری ‘ ہاتھ گاڑوں‘چائے کے گاڑے او رنالیوں کے قبضہ جات کو ہٹایاگیا۔

آج کارپوریشن کے غیر مجازتجاوزات ہٹاو¿ دستہ نے کاروائی کیلئے ٹریکٹر ‘ٹیمپواور جے سی بی مشین کااستعمال کیا ۔ یہ مہم کارپوریشن کے کمشنر ‘ ڈپٹی کمشنر اجیت پال سنگھ سندھو کی رہنمائی میں انجام دی گئی ۔جس میں دستہ کے سربراہ وفائر بریگیڈآفیسر رئیس پاشاہ و انکے معاون ’ٹرافک پولس کے پی ایس آئی جھڑتے وانکے معاونین ‘زونل آفیسر شری گچے ‘ صفائی انسپکٹر گوئندتھیٹے ‘وسیم تڑوی ودیانند کولے ‘کارپوریشن کے پولس دستہ کے چیف جناب قاضی اور انکی ٹیم نے حصہ لیا ۔ناندیڑ شہر میں کچھ وقفہ کے بعدپھر ایکبار غیر قانونی تجاوزات کے خلا ف کاروائی شرو ع ہوگئی ہے جو آئندہ دنوں میںبھی جاری رہے گی ۔
ناندیڑ کے آئی ٹی آئی کامیاب طلباءکو ملازمت کاسنہرا موقع
ناندیڑ:23اپریل ( ورق تازہ نیوز)جمیع بے روزگار (آئی ٹی آئی کامیاب) طلبائ نوجوانان کو اطلاع دی جاتی ہےکہ حیدر آباد کی ایک نامور کمپنی ’‘پریاگ نیوٹریشن“ میں آئی ٹی آئی کامیاب بے روزگاروں کےلئے تقریبا20تا25 جائیدادوں پرتقرر کرنا ہے ۔ا س لئے ناندیڑ شہر کے قدیم ادارہ نیشنل آئی ٹی آئی کے ذمہ داروں نے مندرجہ بالا کمپنی کے افسران کو ناندیڑ نیشنل آئی ٹی آئی آکر نوجوانوں کاانٹرویو لے کر منتخب کرنے کی دعو ت دی ہے ۔ لہذا 27اپریل 2019 بروز ہفتہ صبح دس بجے نیشنل آئی ٹی آ ئی‘ مال ٹیکڑی روڈدیگلور ناکہ ناندیڑ پر آئی ٹی آئی پاس بے روزگار نوجوانوں کو انٹرویو کیلئے مدعو کیاگیا ہے ۔آئی ٹی آئی پاس سبھی بے روزگاروں بالخصوص اقلیتی طبقہ کے بے روزگارنوجوانوں کوا س سنہری موقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی جارہی ہے۔اس طرح کی اطلاع محمدسلیم الدین انجینئر(صدرنیشنل ایجوکیشن سوسائٹی ‘ناندیڑ) محمد عبدالرحمن صدیقی ایڈوکیٹ(سیکریٹری نیشنل ایجوکیشن سوسائٹی ‘ناندیڑ)‘غلام مصطفی انجینئر( خازن نیشنل ایجوکیشن سوسائٹی ‘ناندیڑ)نے دی ہے ۔