ناندیڑ خبرنامہ: پسماندہ لڑکی کو بھگا کر استحصال کرنے والے مسلم نوجوان کو پولس کسٹڈی» 2 :صدر معلم کے قتل کے معاملے میں خاتون کو سزائے عمر قید 3. شیواجی نگر میں پولس ملازم کی زبردست پٹائی

ناندیڑ:پسماندہ ذات کی نابالغ لڑکی کو بھگاکراستحصال کرنے والے مسلم نوجوان کو پولس کسٹڈی
ناندیڑ:13مئی( ورق تازہ نیوز)ایک نابالغ لڑکی کو بھگاکر اسکاجنسی استحصال کرنے والے 20سال کے نوجوان کو پانچویں ایڈیشنل سیشن جج شیلپاتوڑکر نے 16مئی تک پولس کسٹڈی میںبھیج دیا ہے ۔24اپریل 2019 کو ایک نابالغ لڑکی کے والد نے شکایت درج کروائی تھی کہ 21 اپریل کووہ اور انکی فیملی کھانا کھانے کے بعد رات میںمحو خواب تھےmulzim
۔22اپریل کوصبح انکے پانچ بچوںمیںسے ایک لڑکی گھر میںموجود نہیں تھی ۔اسلئے وہ پریشان ہوگئے اور رشتہ داروں‘دوست احباب کے پاس تلاش کیا جس کے بعد 24اپریل کو بارڈ پولس اسٹیشن میںشکایت درج کروائی ۔ جس میں کہاگیا کہ نامعلوم فرد نے انکی بیٹی کوشادی کالالچ دے کر اغواے کرلیا ہے۔12مئی کواطلاع ملی کہ انکی بیٹی اوراسے بھگاکر لے جانے والا نوجوان محمد وسیم عبدالماجد عمر 20 سال ساکن اسلام پورہ مدکھیڑ یہ دونوں مدکھیڑ ریلو ے اسٹیشن پر موجود ہے ۔ مدکھیڑ پولس اسٹیشن کے پی آئی سوہن ماچرے وان کے معاونین نے دونوں لڑکا لڑکی کو تحویل میں لے کر بارڈ پولس کے سپرد کردیا ۔ آج اس معاملے میں376 دفعہ کااضافہ کیاگیااس کے علاوہ لڑکی پسماندہ طبقہ سے تعلق رکھتی ہے اسلئے دیگر دفعات منسلک کردی گئی۔ بھوکر کے ایڈیشنل ایس پی مدیراج نے آج محمدوسیم عبدالمجید کو عدالت میں پیش کیا ۔سرکاری وکیل نے جج سے کہاکہ ملزم کو پولس کسٹڈی دیناضروری ہے ۔جج شلپاتوڑکر نے پسماندہ طبقہ کی نابالغ لڑکی کو بھگانے کے معاملے پر محمدوسیم کو تین یوم پولس کسٹڈی میں رکھنے کاحکم دیا ۔ اب وہ 16 مئی تک پی سی آر میں رہے گا۔لیکن لڑکی کاکہناتھا کہ وہ اپنے والدین کے پاس نہیں جائے گی جس پر عدالت نے اسے خواتین تحفظ مرکز روانہ کردیا ہے ۔

ناندیڑ:صدرمعلم کے قتل کے معاملے میں خاتون کو سزائے عمر قید و پانچ ہزار جرمانہ

ناندیڑ:13مئی( ورق تازہ نیوز)ایک شخص کاقتل کرکے اسکی نعش کو دس تا بارہ گھنٹے اپنے گھرمیں رکھنے کے الزام میں 45سالہ خاتون کو ضلع وسیشن جج دیپک دھولکیہ نے سزائے عمر قیداور پانچ ہزار روپے نقد جرمانہ کی سزاسنائی ہے ۔اس مقدمہ میں چار ملزمین تھے ۔ 17مئی 2016 کواس معاملے کاآغازاس طرح ہواتھاجب ایک گھر میںنعش پڑی ہوئی تھی ۔اس طرح کی اطلاع سندکھیڑ پولس کو ملی ۔ پولس نے سریش شیام کھیکارے کی نعش کو اٹھاکرابتدائی طبی مرکز لے گئے ۔اسکے بعدپولس پر پنچنامہ نہ کرتے ہوئے نعش کو اٹھانے کاالزام لگایاگیا ۔اس بارے میں معلومات رمیش کھیکارے نے پولس کو دی تھی۔اسکے بعد رمیشکی شکایت کے مطابق 17مئی 2016 کوجنابائی کے گھر کے سامنے سے جاتے وقت سریش شیام راو کا ”مر گیا مرگیا“ اس طرح کی آواز سنائی دے رہی تھی اور رات میں پولس کوانکی موت کی اطلاع دی گئی ۔اس معاملے میں جنابائی پوار 45سال‘ گنگابائی اتم راوچوہان 48 سال ‘ پرفل اتم راو چوہان 22 سال ‘ اوردنیش اتم راو 28سال ساکن سارکھنی پر سریش کے قتل اور ثبوت مٹانے کا الزام تھا ۔ مقتول سریش آشرم اسکول میںصدرمدرس تھا اوراپنی فیملی کے ساتھ سارکھنی گاوں میںرہائش پذیرتھا۔ایسی اطلاع ہے کہ جنابائی اور سریش کے درمیان کچھ تعلقات تھے۔اسی ناجائز تعلقات کی بناءپر سریش پر جنابائی نے لوہے کی پھوکنی سے حملہ کرکے قتل کردیا۔سر میںگہری چوٹ لگنے سے کافی خون بہہ رہاتھاجس سے بے ہوش ہوگیاتھااسکے بعد دیگر افراد نے بھی اسے مارپیٹ کی جس میںاسکی موت ہوگئی ۔اسکے بعد نعش کو گھر میں دس تابارہ گھنٹوں تک رکھااور ثبوت مٹانے کی کوشش کی۔اس طرح کے الزامات چارج شیٹ میں عائد کئے گئے ۔عدالت میں 13گواہوں کے بیانات درج کئے گئے اور دستیاب ثبوت کی بناءپر چیف ضلع و سیشن جج دیپک ڈھولکیہ نے صدر مدرس سریش کی موت کے معاملے میں جنابائی پوار کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے سزا سنائی ۔اس مقدمہ میں سرکاری وکیل کی حیثیت سے ایڈوکیٹ رنجیت دیشمکھ نے پیروی کی۔

ناندیڑ:شیواجی نگر میں پولس ملازم کی زبردست پٹائی

ناندیڑ:13مئی( ورق تازہ نیوز)شہر کے شیواجی نگر علاقہ میں پولس کے فساد کنٹرول دستہ میں شامل ایک پولس ملازم کی زبردست پٹائی کاواقعہ 11مئی کوشام سات بجے پیش آیا ۔ اس تعلق سے ملزم کے خلاف شیواجی نگر پولس اسٹیشن میںجرم درج کیاگیا ہے ۔ فساد کنٹرول دستہ کے پولس ملازمین میں پولس کانسٹیبل کاش ناتھ وشوناتھ بھی شامل تھا اور ملازمین بندوبست میںمصروف تھے ۔ اسی دوران ایک نامعلوم ملزم نے پولس کانسٹیبل کاشی ناتھ وشوناتھ کوگالی گلوچ کی اوراس کی زبردست پٹائی کردی ۔پولس کانسٹیبل وشوناتھ کی فریاد پر شیواجی نگر پولس اسٹیشن میں ملزم کے خلاف جرم درج کیاگیاہے ۔ معاملے کی تفتیش پولس سب انسپکٹر پاٹل کررہے ہیں۔

ناندیڑ:اب مزدوروں کو 15کے بجائے 8یوم بعد اجرت

ناندیڑ:13مئی( ورق تازہ نیوز)مہاتما گاندھی راشٹریہ گرامین ہمی یوجنا کے تحت کام کرنے والے مزدوروں کو اب پندرہ یوم کے بجائے آٹھ یوم کے بعد ہی مزدوروں کی رقم ادا کی جائے گی ۔حکومت مہاراشٹر کے اس فیصلے کے بعد ضلع کے مزدوروں میں خوشی کااظہار کیاجارہا ہے ۔ سال 2018-19کے دوران مزدوروں کو پندرہ یوم بعد مزدوروں کی رقم ادا کی جاتی تھی لیکن اب 2019-20 کے دوران مذکورہ یوجنا کے تحت مختلف علاقوں میں مزدور ی کرنے والے مزدوروں کو آٹھ یوم کے بعد ہی مزدوری کی رقم ادا کی جائے گی ۔ ضلع میں فی الحال 942 کاموں پر تیرہ ہزار 512مزدور کام کررہے ہیں۔شہر ی علاقہ میں 245 اورگرام پنچایت علاقے میں 697کام جاری ہیں ۔ ضلع میں سب سے زیادہ 2058 مزدور کنوٹ تعلقہ میں برسر روزگار ہیں ۔اس وقت مہاراشٹر میں قحط سالی کی صورتحال جاری ہے ۔ اس لئے غریب مزدوروں کوروزگار ملنا مشکل ہوگیا ہے ۔ اس لئے حکومت مزدوروں کی مدد کے لئے نئے تعمیری اوردیگر کاموںکوشروع کرنے کے بارے میں غور وخوص کرسکتی ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading