ناندیڑ: 20جنوری( ورق تازہ نیوز)حج پرروانگی کے نام پر 11لاکھ روپیوں کی دھوکہ دہی کامقدمہ درج ہونے کے بعد اب رقم 29لاکھ تک پہنچ گئی اور تقریبا 46افراد کے ساتھ دھوکہ دہی ہونے کاانکشاف ہوا ہے۔اس معاملے میں گرفتار ملزم کو آج ہفتہ کوفرسٹ جوڈیشیل مجسٹریٹ ایس ایس گوئی نے چاردن یعنی 23جنوری تک پولس کسٹڈی ریمانڈ میں بھیج دیا ہے۔ ناندیڑشہر کے محمدیونس محمداسمٰعل پوپٹیا عمر 45سال ساکن سائی نگر ناندیڑ نے شکایت درج کروائی تھی کہ کھوجہ کالونی کے قریب نظیر کامپلکس میں اپنے خاندان کے ساتھ قیام پذیر ہے ۔انکی اتوارہ میں کنفکشنری کی دوکان ہے ۔
ستمبر 2017ءکو گولڈن انٹرنیشنل ٹورس اینڈ ٹراویلس کے مالک زاہد ملک نے اُنھیں حج پرجانے کیلئے بکنگ کرنے کیلئے کہا ۔اس سفرحج کیلئے فی کس د و لاکھ روپے اور بچوں کیلئے ایک لاکھ دے کر بکنگ کی گئی ۔ اور بیوی و والدہ کے نام کی بھی بکنگ کروائی گئی ۔اس طرح پانچ لاکھ روپے آئی سی آئی سی آئی بینک میں جمع کردئےے۔اس کے علاوہ پربھنی میں اپنے دوست محمدعرفان و رشتہ داروں نے بھی اسی ٹورس سے حج پرجانے کیلئے خواہش ظاہر کی اور انھوں نے بھی گیارہ لاکھ روپے جمع کردئے ۔ اس کے بعد ٹور والے کو پاسپورٹ بھی دئیے گئے ۔2اگست 2018ءکو ٹورس والے نے انھیں رسید بھی دی لیکن حج سفر کی آخری تاریخ ختم ہونے کے بعد بھی انھیں سفر پر روانہ نہیں کیاگیا ۔ اس طرح انکے ساتھ دھوکہ دہی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں
ٹور آپریٹر کے پاس عازمین کو حج پر بھیجنے کاکوئی لائسنس نہیں تھا اسکے باوجود لوگوں کو گمراہ کرکے حج و عمرہ روانگی کا جھانسہ دے رہاتھا ۔اس دھوکہ دہی کے بعد فریادی وانکے ساتھیوں نے متعلقہ ٹورآپریٹر سے رقم واپسی کامطالبہ کیاجس کے بعد اس دھوکہ بازآپریٹر نے گیارہ لاکھ روپیوں کاجعلی چیک انھیں تھمادیاجو بینک میں باؤنس ہوگیا
مکمل خبر 👇
ناندیڑ: حج کے نام پر گیارہ لاکھ کی دھوکہ دہی
اتوارہ پولس نے فریادی کی شکایت پر ٹور س مالک زاہد ملک اور اسکے معاون امجداشتیاق ملک کے خلاف مقدمہ درج کردیا ۔ پولس نے معاملے کی تفتیش کی اور ممبئی جاکر 15جنوری کو زاہدملک کو گرفتار کرکے 17جنوری کو عدالت میں پیش کی اور پولس کسٹڈی کامطالبہ کیاتھا ۔عدالت نے اسے 19جنوری تک کسٹڈی دی تھی۔ آج معیاد ختم ہونے کے بعد دوبارہ عدالت میں پیش کرنے پرمزیدچار دن یعنی 23جنوری تک پولس کسٹڈی میں رکھنے کاحکم دیا ۔