ناندیڑ:16فروری ۔(ورق تازہ نیوز)آج ناندیڑ شہر میں پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت میں کچھ سیاسی جماعتوں کی جانب سے مہا ریلی کا انعقاد کیا گیا جو قدیم شہر کے صرافہ کارڈ سے نئے شہر کے راج کارنر تک نکالی گئی۔ریالی میں مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈران و کارکنان نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ آج ناندیڑ میں تمام تاجروں اور دیگر اداروں نے مکمل طور پر بند مناتے ہوئے اس حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور اس واقعے کے لیے ذمہ دار پاکستان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت ہند سے کہا گیا کہ وہ پاکستان کو اس کا منہ توڑ جواب دے۔ ان سیاسی جماعتوں کے علاوہ مختلف تنظیموں نے بھی آج احتجاج میں حصہ لیتے ہوئے پاکستان کے خلاف اور جیش محمد جیسی دہشت گردی تنظیم کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ حکومت سے کیا ۔ آج قدیم شہرتا نئے شہر تک تمام کاروباری ادارے بند رہے ۔ اس کے علاوہ اسکولوں میں ط؛بنائلباء کی حاضری بالکل نہیں کے برابر تھی کیونکہ وین اور آٹورکشہ ڈرائیورز بھی آج کے بند میں شامل تھے ۔۔ اس کے علاوہ آج شہر کے ڈاکٹر لین علاقہ میں ڈاکٹروں کی تنظیم نے پلوامہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کدم اسپتال کے روبرو پاکستان مخالف مظاہرہ کرتے ہوئے زبردست نعرے بازی کی ۔اس موقع پر شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اس احتجاجی مظاہرے میں ڈاکٹر نارلاوار‘ ڈاکٹر سنیل کدم‘ڈاکٹرچدراوار‘ڈاکٹرمنیش کترووار‘ڈاکٹرچناوار‘ ڈاکٹربڈوائی‘ڈاکٹرجمداڑے‘ڈاکٹرکرم ویر‘ڈاکٹرپدموار ‘ کے علاوہ دیگر ڈاکٹروں نے حصہ لیا ۔ اسکے علاوہ شہر کے سری نگر علاقے میں اکھیل بھارتیہ چھاوا مسلماں اگھاڑی کی جانب سے پاکستان کا علامتی پتلہ جلایاگیا۔اس موقع پر ضلع صدر پنجاب راو¿ کاڑے‘ ستار پٹھان‘ سلیم شیخ انور‘ شیخ اعجاز‘ مختار پٹھان کے علاوہ دیگر کارکنان موجود تھے ۔شہر کے تروڑا علاقے میں بھی مختلف افراد نے پاکستان کی مذمت کرتے ہوئے اس کا قومی پرچم نذرآتش کیا۔کلامندر چوک میں آج راشٹر وادی کانگریس پارٹی میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا علامتی پتلا نذر آتش کیا اور دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر سنیل کددم‘ کلپنا ڈونگلی کر‘شعبہ اقلیت کے ڈاکٹر مجاہد خان‘ گنیش تادلاپورکر ‘یوتھ صدررو¿ف زمیندار‘ شفیع الرحمن کے علاوہ دیگر کارکنان موجود تھے ۔اس طرح اگر شہر میں بڑے پیمانے پر پاکستان کے خلاف تمام افراد نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی۔