ناندیڑ : ایم آئی ایم کوجھٹکا‘سینکڑوں ورکرس کی سماج وادی پارٹی میں شمولیت

ناندیڑ ۔11 جنوری (نامہ نگار):سماج وادی پارٹی کے ریاستی کار گزار صدر سید معین کی سابقہ ملی و سماجی خدمات کو دیکھتے ہوئے بھوکر تعلقہ کے سینکڑوں نوجوان آج سماج وادی پارٹی میں شامل ہوگئے۔ سبھی نوجوانوں کا ریاستی کار گزار صدر سید معین نے گلپوشی کر پارٹی میں شامل کیا۔ کانگریس کا گڑھ سمجھے جانے والے بھوکر میں ایم آئی ایم کی نہ سمجھ میں آنے والی پالیسی سے ناراض ہوکر یہ نوجوان سماج وادی پارٹی میں شامل ہوگئے۔ ان کی شمولیت کے ساتھ ہی بھور تعلقہ کی سماج وادی پارٹی تشکیل دی گئی ۔شیخ عبدالکریم کو بھوکر تعلقہ کا صدر بنایا گیا جبکہ حبیب خان نائب صدر ہوں گے۔ اسی طرح حفیظ کلیم کو بھوکر شہر کا صدر نامزد کیا گیا۔ ان کے معاون کی حیثیت سے شیخ ماجد کو شہر بھوکر کا نائب صدر نامزد کیا گیا۔ فوری طور پر ان کے نامزدگی کے مکتوب بھی دے دئے گئے۔ اس موقع پر ضلع صدر الطاف سر ،یوتھ کے ضلع صدر شیخ نظیر ،راشد صدیقی ،شیخ احمد و دیگر موجود تھے۔

کانگریس کا گڑھ سمجھے جانے والے بھوکر میں ایم آئی ایم کی نہ سمجھ میں آنے والی پالیسی سے ناراض ہوکر یہ نوجوان سماج وادی پارٹی میں شامل ہوگئے۔ ان کی شمولیت کے ساتھ ہی بھور تعلقہ کی سماج وادی پارٹی تشکیل دی گئی ۔شیخ عبدالکریم کو بھوکر تعلقہ کا صدر بنایا گیا جبکہ حبیب خان نائب صدر ہوں گے۔ اسی طرح حفیظ کلیم کو بھوکر شہر کا صدر نامزد کیا گیا۔ ان کے معاون کی حیثیت سے شیخ ماجد کو شہر بھوکر کا نائب صدر نامزد کیا گیا۔ فوری طور پر ان کے نامزدگی کے مکتوب بھی دے دئے گئے۔ اس موقع پر ضلع صدر الطاف سر ،یوتھ کے ضلع صدر شیخ نظیر ،راشد صدیقی ،شیخ احمد و دیگر موجود تھے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading