مارننگ واک کے دوران تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے شخص ہلاک

بلولی -11جنوری( ابرار بیگ ) تعلقہ بلولی کے کاسرالی گاوں کے قریب سڑک حادثے میں ایک نوجوان ہلاک ہو گیا۔تفصیلات کےمطابق ہنمنت وٹھل راو¿ ہائی گلے عمر 45 سال ‘حسب معمول نرسی روڈ پر مارئنگ واک کررہے تھے ۔ اسی دوران عقب سے آرہی بولیرو گاڑی نے انھیں زبردست ٹکر ماری جس میں برسرموقع ہی ہنمنت کی موت ہوگئی ۔ بعد ازاں بلولی کے گورنمنٹ ہاسپیٹل میں ڈاکٹر ستیش توٹاوار نے پوسٹ مارٹم کرکے نعش اہل خانہ کے حوالے کی۔ وا ضح رہے کہ ہلاک ہونے والا شخص سابق ضلع پریشد رکن سنگرام ہائیگلے کا چھوٹا بھائی تھا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading