پیر21اکتوبر کوضلع میں ہفتہ واری بازاربند
ناندیڑ:10 اکتوبر ۔(ورق تازہ نیوز)بروزپیر 21اکتوبر کو مہاراشٹراسمبلی انتخابات کےلئے پولنگ ہورہی ہے۔اس لئے اس دن ضلع کے جن مقامات پر ہفتہ واری بازار منعقد ہوتے ہیں انھیں بندرکھنے کے احکامات ضلع کلکٹر ناندیڑ نے جاری کئے ہیں ۔ 21اکتوبربروز پیر کو تعلقہ کنوٹ کے ساکھرنی ‘بودھڑی بزرگ ‘ماہور ۔حدگاوں ‘برڈ شیوالا‘ اردھاپور ۔کونڈا‘بلولی۔ کاسرالی‘قندہار ۔ قندہاراور شیراڈون ‘ مکھیڑ۔ مکھیڑ ‘ناندیڑ۔لمبھ گاوں ان مقامات پر ہفہ واری بازار بند رہیںگے۔البتہ دوسرے دن 22اکتوبر کو یہاں بازاربھریںگے۔
الیکشن انسپکٹر موہندرپال حلقہ انتخاب جنوب میں داخل
ناندیڑ:10 اکتوبر ۔(ورق تازہ نیوز)اسمبلی الیکشن میں حلقہ انتخاب ناندیڑ جنوب کے لئے مقررہ کردہ الیکشن انسپکٹر موہندر پال(آئی اے ایس) حلقہ انتخاب میںداخل ہوچکے ہیں ۔ان کاقیام یاسرکاری ریسٹ ہاوس ‘ منی سہیادری روم نمبر 3 میںصبح دس تاگیارہ بجے موجود رہیں گے ۔کسی کوکوئی عذر یاشکایت ہے تو مہندرپال موبائل نمبر 7020860019 سے ربط پیدا کرسکتے ہیں۔
ناندیڑجنوب میں امیدواروں کے اخراجات اب 11اکتوبر کے بجائے 12اکتوبرکوجانچ
ناندیڑ:10 اکتوبر ۔(ورق تازہ نیوز)87۔ناندیڑ جنوب حلقہ انتخاب میں الیکشن لڑنے والے امیدواروں کے اخراجات کی جانچ اب 11اکتوبر کے بجائے 12 اکتوبر ہوگی ۔ ضلع کلکٹر اورالیکشن آفسر ناندیڑ کے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق پہلی جانچ 11اکتوبر کومقررتھی لیکن چیف الیکشن کمیشن کی ایک ہنگامی میٹنگ ہونے سے اب یہ جانچ پڑتال 12اکتوبر کوہوگی ۔واضح ہو کہ الیکشن لڑنے والے امیدواروں کےلئے لازمی ہے کہ وہ الیکشن سرگرمیوں پرہونے والے اخراجات کے حسابات روزانہ متعلقہ ریٹریئنگ آفیسر کے دفتردداخل کریں۔