ناندیڑ: احمد الدین فاروقی کاانتقال

ناندیڑ :یکمجون۔ (ورق تازہ نیوز)نہایت افسوس کے ساتھ یہ خبر دی جاتی ہے کہ جناب احمد الدین صاحب فاروقی ساکن حیدرباغ ناندیڑ کا مختصر علالت کے بعد آج بروز منگل یکم جون کو صبح انتقال ہوگیا ہے۔

مرحوم کی نماز جنازہ گنج شہیداں کربلا ناندیڑ میں بعد نمازِ عصر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان شاہ منجن متصل مسجد شاہ منجن ہولی کمہار ٹیکڑی ناندیڑ میں عمل میں آئی۔

وہ جناب امجد الدین صاحب فاروقی پرنسپل فیض العلوم جونئیر کالج و اسد الدین صاحب فاروقی کے والد تھے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔۔۔آمین

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading