دوبارہ جیل جائیں گی ریا چکرورتی،ڈرگس کیس میں اداکارہ کے خلاف گواہ بنے یہ دو شخص

ممبئی:   آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کو  1 سال ہونے جارہا ہے ۔ لیکن پھر بھی اس معاملے کی تفتیش جاری ہے۔  سشانت کیس میں  ڈرگس کا پہلو سامنے آنے کے بعد  سے ہی اس میں آئے دن نئے خلاصے ہوتے رہتے ہیں ۔  پچھلے دنوں ، این سی بی نے مرحوم اداکار کے فلیٹ میٹ  سدھارتھ پٹھانی کو گرفتار کیا تھا ۔ اس کے بعد ، پیر 31 مئی کو ایک بار پھر  سشانت کے گھر پر  کام کرنے والے باورچی اور ہاؤس ہیلپر (گھریلو مددگار )کو  سمن بھیج کر پوچھ گچھ کی گئی۔

اب خبریں  آرہی ہیں کہ ڈرگس سے متعلق کیس میں نیرج اور کیشو  گواہ بن گئے ہیں۔ نیرج اور کیشو کے  ڈرگس  سے متعلق کیس میں گواہ بنتے ہی اداکارہ ریا چکرورتی کی مشکلات بڑھ گئیں۔ دراصل ، این سی بی نے کیشو اور نیرج سنگھ کو سشانت سنگھ  راجپوت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی اور اس کے بھائی شووک سمیت 35 لوگوں کے خلاف جانچ میں شامل ہونے کے لئے طلب کیا تھا ۔  اب این سی بی کے عہدیداروں نے کیشیو اور نیرج سنگھ دونوں کے بیانات قلمبند کردیئے ہیں۔

یہ دونوں  پچھلے سال 14 جون کو سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے وقت اس کے باندرا  میں واقع گھر میں موجود چار افراد میں  شامل تھے۔  بتادیں کہ 14 جون ، 2020 کو ، سشانت سنگھ راجپوت ممبئی کے اپنے فلیٹ میں مردہ پائے گئے تھے۔ اداکار کے والد نے ان کی  مبینہ گرل فرینڈ اور اداکارہ ریا چکرورتی پر سشانت سنگھ کی خود کشی اور  ان کے پیسے ہڑپنے کا الزام عائد کیا تھا۔ اس معاملے میں  ڈرگس کا زاویہ سامنے آنے کے بعد این سی بی نے بھی اپنی تفتیش شروع کردی تھی۔  ڈرگس کا کیس آنے کے بعد ، بالی وڈ کی کئی مشہور شخصیات سے اس کے بارے میں پوچھ گچھ ہوئی۔ اسی دوران ، ریا کو 1 ماہ تک جیل میں رہنا پڑا۔

 

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading