ناندیڑ:گٹکھا ضبطی معاملے میں فرینڈس زردہ کا منیم گرفتار‘3یوم پولس کسٹڈی

ناندیڑ:7 جولائی۔(ورق تازہ نیوز)23جولائی کو ایل سی بی دستہ نے گٹکھے کا کنٹینرپکڑاتھااس معاملے میں فرینڈس زردہ اسٹور کے منیم کو گرفتار کیاگیاہے جسے پولس نے عدالت میں پیش کیا۔فرسٹ جوڈیشیل مجسٹریٹ ایس ایچ تیل گاونکر نے منیم کو تین یوم کی پولس کسٹڈی میں بھیج دیا ہے ۔ناندیڑ کے آسنا ندی کے قریب 23جون کو کنٹینر نمبر HR 55-X- 8718 کو پکڑاتھا جس میں 61لاکھ روپیوں کا حکومت میں امتناع عائد کردہ گٹکھاتھا ۔پولس نے کنٹینر سمیت 91لاکھ 9ہزار روپیوں کا مال ضبط کیاگیا تھا ۔ پولس نے کنٹینر ڈرائیور حکیم خان کو گرفتار کیاتھا ۔لیکن آج 7 جولائی کو محمد شفیع محمدسلطان عمر 34 سال ساکن اتوارہ ناندیڑ کو ایل سی بی نے گرفتار کرلیا ۔پولس انسپکٹر پانڈورنگ بھارتی و دیگر ملازمین نے آج منیم محمدشفیع کوعدالت میں پیش کیا ۔ یہ گٹکھا فرینڈس زردہ اسٹور کی ملکیت تھا۔منیم محمدشفیع نے پولس کوبتایا کہ اُ س نے اپنے مالک کے کہنے پراس گٹکھے کو دوسری جگہ منتقل کرنے اور رقم لانے کاکام کرتاتھا۔اُس نے مزید کہا کہ اسکے ساتھ مزید ایک منیم ہے جو حوالہ کے ذریعہ رقم ممبئی کے بھولیشور کے پی سنجے کمار اینڈکمپنی کو دیاجاتا ہے ۔ پولس نے عدالت میں کہا کہ اس معاملے کی تفتیش کیلئے فرائیڈ کورئیر کے دیپک چاولہ اور کرشنا چاولہ کے علاوہ مکندکمار کو گرفتار کرنا ہے‘گٹکھا کی منتقلی کرنے والا کون ہے اسکی تلاش بھی کرنا ہے اسلئے ملزم کو پولس کسٹڈی ریمانڈ دی جائے ۔جج نے تین یوم تک یعنی 10جولائی تک پی سی آر دے دیا ہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading