ناندیڑ:سسرنے ہی بہوکو ہوس کاشکاربنایا

کنوٹ:7 جولائی۔(ورق تازہ نیوز)گزشتہ ایک سال سے تعلقہ کے ڈونگر گاوں تانڈ میں ایک شادی شدہ خاتون کو اسکے سسرنے ہی ہوس کاشکار بنایا ہے اور اس بارے میں کسی کو کچھ بھی کہنے پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی ۔ شرمندگی کی بات یہ بھی ہے کہ اس معاملے سے شوہر اور ساس بھی اچھی طرح واقف تھے۔متاثرہ خاتون کی شکایت تینوں افرادکے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔پولس ذرائع کے بموجب کنوٹ تعلقہ کے ڈونگر گاوں تانڈا میں رہنے والے چنداسنگھ چندو گزشتہ ایک سال سے اپنی بہو کو جنسی ہوس کاشکار بنارہاتھااس بارے میں منہ کھولنے پر جان سے مارنے کی بھی دے رہاتھا ۔بیوی نے اس بارے میں اپنے شوہر اور ساس سے بھی کہا لیکن وہ دونوں خاموش ہوگئے جس کی وجہہ سے متاثرہ خاتون ذہنی طور پر کافی پریشان تھی اس دوران اسقاط حمل ہوگیا جس سے بہو کی طبعیت کافی خراب ہوگئی ۔آخر کاراس معاملے سے عاجز بہو نے ہمت کرکے پولس اسٹیشن میں اسکی شکایت درج کروائی ۔ سسر چندرسنگھ ‘ساس پھولہ بائی اور شوہر سندیپ کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ376(2) (F) (N)‘ 506] 34 کے تحت مقدمہ کااندراج کیاگیا ہے ۔ مزید تفتیش پی آئی تھورات کی رہنمائی میں معاون پی آئی وجئے کامڑے کررہے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading