آج حضرت شاہ محمد نورالحق صاحب قریشی کی ناندیڑ آمد
ناندیڑ: 17جنوری ( راست) جمعیت قلب ساز ناندیڑ کی اطلاع کے مطابق پیر طریقت جانشین قطب دکن حضرت الحاج مولانا حافظ شاہ محمد نورالحق صاحب قریشی قاسمی دامت برکاتہم اودگیر کی ناندیڑ تشریف آورہی ہورہی ہے۔ بعد نماز جمعہ 3 بجے نیو بھارت پلمبنگ اینڈ الیکٹریکلس ایجنسی نزد ملن فنکشن ہال ٹائر بورڈ دیگلور ناکہ ناندیڑ پر دعائیہ کلمات سے افتتاح فرمائیں گے۔ اس کے بعد نماز عصر کے بعد خلفاءحضرات، ذکر کا حلقہ چلانے والے احباب اور پرانے ذمہی داروں سے قلب ساز لنگر خانہ روبرو حیدر باغ پانی کی ٹاکی رحمت نگر ناندیڑ پر سہ روزہ مجالس ذکر و سلوک ناندیڑ کے تعلق سے مشورہ کریں گے۔ لہٰذا تمام احباب سے مشورہ میں شرکت کی گزارش کی جاتی ہے۔
ہفتہ کو ناندیڑ میں محفل حمد ، نعت و منقبت کی مجلس
ناندیڑ: 17جنوری ( راست) عبدالرحمن سیوا بھاوی سنستھا و نوجوانان منیار گلی جمعیت علماءو مجلس تحفظ ختم نبوت ناندیڑ کے زیر اہتمام سرزمین ناندیڑ پر اپنی نوعیت کی پہلی عظیم الشان محفل حمد، نعت و منقبت تحفظ ختم نبوت و مدح صحابہؓ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ عالمی شہرت یافتہ ممتاز نابینا عالم دین و نعت گو حضرت مولانا احسان محسن صاحب قاسمی خصوصی طور پر شرکت فرمائیں گے۔ یہ محفل حضرت مولانا مفتی وقایت اللہ خالد صاحب قاسمی کی صدارت میں منعقد ہوگی۔ جبکہ قنوج یوپی سے مفتی طارق جمیل قاسمی، الحاج مولانا مفتی خالد شاکر صاحب قاسمی، حضرت مولانا مفتی محمد ایوب صاحب قاسمی، حضرت قاری ظہیر صاحب قنوج، حضرت مولانا محمد ذکریا صاحب جنتور، اور محمد ذاکر صاحب بیتی مہمان شعرائے کرام کی حیثیت سے شرکت فرمائیں گے۔ یہ محفل 19جنوری بروز ہفتہ بعد نماز مغرب حیدرگارڈن مال ٹیکڑی روڈ میں منعقد ہوگی۔ جس میں امام و خطیب مسجد قدیم عیدگاہ مولانا شیخ وسیم حسینی نظامت فرمائیں گے۔ استقبالیہ کمیٹی میں حافظ عبدالرشید، حافظ عبدالخبیر، سرور شریف سر، سلیم دیشمکھ، محمد سیف الدین، محمد عابد، محمد شاکر محمد افروز، محمد شعیب و محمد میاں شامل ہیں۔ تمام عاشقان نبیﷺ سے مع دوست و احباب مذکورہ محفل میں کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔