ناندیڑ:25؍اگست(ورق تازہ نیوز): شہریا ن ناندیڑ کیلئے یہ خبر کچھ راحت پہنچاسکتی ہے کہ آج ریکارڈ بریک تعداد یعنی 240مریض صحت یاب ہوکر اپنے اپنے گھر واپس لوٹے ہیں۔ وہیں دوسری جانب 126نئے کورونا مریضوں کا اضافہ بھی ہواہے جبکہ 4مریض فوت بھی ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کے جاری کردہ پریس نوٹ کے بموجب منگل 25؍اگست کو 240مریضوں کو کورونا سے صحت یابی پر مختلف کووڈ کیئرسینٹرز سے ڈسچار ج کردیا گیا۔ ان میں سب سے زیادہ 133مریض پنجاب بھون سے ڈسچارج ہوئے ہیں۔ 26مریض خانگی دواخانہ سے، 18مریض ضلع سرکاری دواخانہ ،16مریض ضلع اسپتال کووڈ اسپتال،14مریض قندہار کووڈ کیئر سینٹر ،12مریض بلولی کووڈ کیئرسینٹر ،10مریض مدکھیڑ کووڈ کیئر سینٹر، 8مریض نائیگاؤں کووڈ کیئرسینر، 2مریض دیگلور کووڈکیئرسینٹر،اورنگ آباد ریفرکیے گئے ایک مریض کاشمار ہے۔ اس طرح اب تک کورونا سے 3ہزار538مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق 25؍اگست کو دوران علاج 4؍اموات ہوئی ہیں۔ ان میں نورنگ پورہ قندہار کے 55سالہ مرد مریض، مالیگاؤں تعلقہ اردھاپور کی 60سالہ خاتون مریض، چنچالہ بلولی کے 60سالہ مرد مریض اور کنوٹ کے 52سالہ مرد مریض کاشمار ہے۔ اس طرح اب تک کورونا سے 192؍اموات ہوئی ہیں۔
منگل 25؍اگست کو 700؍افراد کی ٹیسٹ رپورٹس موصول ہوئیں۔ ان میں 547؍افراد کی کورونا رپورٹ نگیٹیو رہیں جبکہ 126؍افراد کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ RTPCRطریقہ کار کے ذریعے 56 جبکہ Antigen test kitsکے ذریعے 70رپورٹس ملی ہیں۔ اس طرح اب تک ناندیڑضلع میں کورونا سے 5ہزار276؍افراد متاثر ہوئے ہیں۔