قندہار: 13 اپریل۔(ورق تازہ نیوز)تعلقہ قندہار کے پھولوڑ گاوں میں 8اپریل کوایک ضعیف خاتون سیتابائی رام راو پانچال کاانتقال ہوا لوگ ابھی سوگ سے باہر نکل نہیں پائے تھے کہ 12اپریل کو اس کے چھوٹے بیٹے کیلاس رام راو پانچال عمر45سا ل کا حیدرآباد کے خانگی دواخانے میں علاج کے دوران انتقال ہوگیا۔
اسے کورونا مرض لاحق ہوگیاتھا ۔ سیتابائی کی عمر زیادہ ہونے سے اُن کی دیکھ بھال کی جارہی تھی لیکن انتقال سے چار ۔پانچ قبل اس کی طبی معائنہ رپورٹ کوویڈ19 مثبت آئی تھی لیکن 8اپریل کوشام میںاچانک اس نے دم توڑ دیا ۔ ایک ہی خاندان میںصرف چاردن کے وقفہ سے دو افراد کی موت سے پورا گاوں صدمے میںہے۔