
ناندیڑ:19مئی۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع میں وبائی مرض کوروناکاقہر دن بدن بڑھتاجارہاہے ۔آج رات تقریبا ساڑھے دس بجے سرکاری دواخانہ انتظامیہ سے ملی تفصیل کے مطابق 137افرادکی کورونا رپورٹیں موصول ہوئی ہیں جن میں 124 رپورٹیں نیگیٹیو آئی ہیں جبکہ 8 افراد کی رپورٹس کورونا پازیٹیو آئی ہیں جبکہ 5 رپورٹوں کو مسترد کردیاگیاہے ۔ا س طرح ناندیڑمیں کورونا متاثرین کی تعداد 100سے زائد ہوگئی ہے ۔آج صبح بھی ایک رپورٹ پازیٹیو آئی تھی اس طرح اب تک ناندیڑضلع میں 106افراد سے مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں۔آج صبح شہر کے علاقے کربلا میں کورونا وائرس کا ایک نیا مثبت مریض (عمر 60 سال) پایا گیاتھا اور یہ مریض کا یاتری نیواس این آر آئی بھون میں زیر علاج ہے۔
فی الحال اس کی حالت مستحکم ہے۔ ان کے رابطوں میں آنے والے افراد کی تلاش جاری ہے ۔آج رات موصول آٹھ مریضوں میں 6مرداور 2خواتین کا شمار ہے۔ ان میں ایک 4 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ اس طرح اب ناندیڑ ضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد 106ہوگئی ہے۔ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے ، منگل کو 182 رپورٹس کا انتظار تھا ، ان میں سے صبح کے وقت 28 رپورٹیں موصول ہوئیں اور ایک مثبت مریض ملا۔ دریں اثنا ، شب تقریبا پونے گیارہ بجے کے قریب مزید 137 رپورٹ موصول ہوئی ہیں۔ اگرچہ 124 رپورٹیں منفی تھیں ، تاہم آٹھ رپورٹس مثبت پائی گئیںاس طرح ضلع ناندیڑ میں مریضوں کی کل تعداد 106 ہوگئی ہے۔
عیاں رہےمنگل کی صبح 24مریضوں کی رپورٹ موصول ہوئی۔ ان میں کربلا کے ساکن ایک 60سالہ شخص کو کورونا پازیٹیوپائے گئے تھے۔ منگل کی شب پائے گئے 8نئے کرونا مریضوں میں ایک 4سالہ بچے کا بھی شمار ہے۔ 6مرد جن کی عمر یں4 سال سے 55سال کے درمیان ہے جبکہ 2خواتین کی عمریں 28و50سال ہیں۔