ناندیڑ:کرشنور کے قریب جیپ حادثہ کاشکار دومسلم افراد ہلاک

دیگلور:18اگست(ورق تازہ نیوز) مسافروں کودیگلور تعلقہ کے دیگاو¿ں سے ناندیڑ لے جا رہی ایک کروزر جیپ کا آج جمعرات کی شام تقریباً 5 بجے کرشنور کے قریب ٹائر پھٹ گیا۔جس کی وجہہ سے گاڑی گڑھے میں جاگری اور اس حادثے میں دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور آٹھ شدید زخمی ہو گئے۔اس سلسلے میں ملی تفصیلات کے مطابق دیگلور تعلقہ کے دیگاو¿ں اور دیگر مقامات سے مسافروں کو لے کر کے ۔ایچ۔ 32 ایم 6420 کروز جیپ جمعرات کو ناندیڑ کی طرف جارہی تھی، شام 5 بجے کے قریب کرشنور کے قریب جیپ حادثے کا شکار ہوگئی۔

گاڑی کی رفتار زیادہ ہونے سے اسکا ٹائرپھٹ گیاا ور جیپ سڑک کے کنارے گڑھے میں جاکر الٹ گئی۔ ابتدائی اطلاع ملی ہے کہ اس حادثے میں کل مسافروں میں سے دو کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ آٹھ دیگر مسافر زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں آدم بی شیخ (عمر 50، ساکن دیگاو¿ں تعلقہ دیگلور)، محبوب بابوشیخ (عمر 45، ساکن مکرم آباد)شامل ہیں۔ جیسے ہی حادثہ ہوا زخمی مسافروں نے چیخیں ماریں، اسی وقت آس پاس کے شہری جیپ کی طرف بھاگے اور زخمی کو گڑھے سے باہر نکالا ۔پولیس کو حادثے کی اطلاع دینے کے بعد زخمیوں کو ناندیڑ کے سرکاری اسپتال بھیج دیا گیا۔

پولیس سب انسپکٹر پوری نے جائے وقوعہ کا دورہ کرکے معائنہ کیا۔خیال کیا جارہا ہے کہ مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ دیگاو¿ں سے روانہ ہونے والی گاڑی بھی تیز رفتاری سے چل رہی تھی، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ٹائر پھٹنے سے یہ سنگین حادثہ پیش آیا ہو۔دریں اثناءناندیڑ کے سرکاری دواخانہ وشنوپوری میں زخمیوں کے پہنچنے کے بعد انھیں ہپی کلب ناندیڑ کی ٹیم نے سٹی اسکین ‘ ایکسرے اورسونوگرافی کروانے میں مدد کی اورکاغذی کاروائی کے بعد وارڈوں میں منتقل کرنے میں مدد کی ۔