ناندیڑ:19۔ مارچ۔(ورق تازہ نیوز) ناندیڑواگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن میں کانگریس پارٹی کے 5کوآپٹ ممبران کے ناموں پرآج مہرثبت لگ گئی ۔ان ممبران میں کانگریس پارٹی کے ترجمان محمد منتجب الدیں(ایڈیٹر ناندیڑ ٹائمز) ‘ منگلا دھولیکر‘سنجے پانپٹ وار‘صنعتکار بالاجی جادھو اور سندیپ سون کامڑے شامل ہیں ۔
آج ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے اجلاس عام میں ان ارکان کے انتخاب کا باضابطہ اعلان کیاگیا ۔جس کے بعدمیئر دکشادھبالے اور ڈپٹی میئر ستیش دیشمکھ نے تمام نو منتخبہ کارپوریٹرس کاپھولوں کاگلدستہ پیش کرکے استقبال کیا۔اس موقع پر سبھاگرہ لیڈروریندرسنگھ گاڑی والے ‘بھانوسنہہ راوت ‘عبدالغفار ‘ کے علاوہ کانگریس کے دیگر لیڈران و کارپوریٹرس بھی موجود تھے ۔ان سبھی نے نو منتخبہ ارکان بلدیہ کومبارکباد پیش کی ۔