ناندیڑ: 12اکتوبر(ورق تازہ نیوز)ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے ٹیکس سپرنٹنڈنٹ کے عہدہ سے سبکدوش ہونے والے 77 سالہ فرد کواسکی 75سالہ بیوی کے ساتھ چوتھے ضلع جج ہری بھاو¿ واگھمار نے غیر محسوب جائیداد کے معاملے میں سزا سنائی ہے ۔کارپوریشن کے سابقہ ٹیکس سپرنٹنڈنٹ سائنا بتین کو چار سال قیدبامشقت ‘18لاکھ روپے جرمانہ اور انکی بیوی ویٹھا بائی بتین کو ایک سال سادی قید اور 25ہزار روپے جرمانہ اور گاو¿لی پورہ کے ایک گھر کو حکومت کے سپرد کرن کاحکم دیاگیا ہے ۔ان دونوں کے نام پر 19لاکھ 46ہزار 736 روپے 15پیسے کی غیر محسوب جائیداد جمع کرنے کا الزام اینٹی کرپشن بیورو نے سال 2001 میں لگایا تھا ۔اورتقریبا اٹھارویں سال اس معاملے پرفیصلہ آیا ۔ سائنا بتین سال 1998 میں سبکدوش ہوگئے تھے۔ چار سال کی سزا پراسٹے بھی نہیں ملتا ہے اسلئے انھیں جیل میں جانا ہی پڑے گا۔ 24فروری 1993ءکو گاو¿لی پورہ یعنی سائننا بتین کے مکان کے پڑوس میں رہنے والے عقیل خان نے اینٹی کرپشن بیورو اورنگ آباد میں سائننا کے خلاف شکایت درج کروائی تھی کہ انھوں نے دوران ملازمت کئی غیر محسوب جائیداد جمع کی ہے ۔ اس درخواست کے بعد اورنگ آباد آفس نے ناندیڑ یونٹ کو درخواست بھیج کر اسکی خفیہ تفتیش کرنے کاحکم دیا ۔اےنٹی کرپشن بیورو کے اس وقت کے ایڈیشنل ایس پی مانیک پیرکے نے سال 2001 میں بتین میاں۔بیوی کے خلاف عدالت میں 314گواہوں کی فہرست کے ساتھ چارج شیٹ دائر کی جس میں دونوں کے نام پر کُل 19لاکھ 46ہزار 736 روپے 15پیسے کی غیر محسوب جائیداد کاذکر کیاگیا۔آج 12اکتوبر کو چوتھے ضلع جج ہری بھاو¿ واگھمارے نے سائننا گنگارام گوڈ بتین اور انکی بیوی ویٹھا بائی سائننا گوڑ کو غیر محسوب جائیداد کے معاملے میں قصوروار قراردیا ۔سہ پہر ساڑھے چاربجے اس معاملے کا فیصلہ آیا۔جج نے فیصلہ سناتے ہوئے سائناگنگارام کو چار سال قید بامشقت 18 لاکھ روپے جرمانہ اور جرمانہ نہ بھرنے پر زائد قید بامشقت کی سزاسنائی ہے ۔انکی بیوی ویٹھا بائی کو ایک سال کی سادی قید اور25ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔جبکہ گاو¿لی پورہ میں موجود انکا گھر نمبر 3-2-252 کو سرکاری املاک کے طور پر جمع کرنے کاحکم بھی دیاگیا ۔اس طرح کی اطلاع ایڈوکیٹ رنجیت دیشمکھ نے دی۔