ناندیڑکارپوریشن کی غیرقا نونی نل کنکشن کے خلاف مہم جاری

ناندیڑ:23اگست:(ورقِ تازہ نیوز)ناندیڑ کارپورشن کی جانب سے غیر قانونی کنکشن کے خلاف مہم شروع کی گئی ہے جس کے لیے تقریبا 21 دستے تیار کیے گئے جو ان غیر قانون کنکشن والوں کے خلاف کاروائی کریں گے اس لیے کارپوریشن نے شہریان سے اپیل کی ہے کہ اپنے کنکشن کو مستقل کر لے ورنہ آٹھ دنوں کے بعد ان کے خلاف کارپوریشن کی جانب سے سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ۔

ناندیڑ شہر کے تمام چھ زونل دفاتر کے تحت ان کنکشن کی جانچ کی جائے گی اور اس کے مطابق غیر قانونی کنکشن رکھنے والوں کی فہرست تیار کر کے ان کے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی جائے گی۔ اس ضمن میں کارپوریشن میں آج ایک قائم اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس میں تمام زون دفاتر کے ذمہ داران موجود تھے اور انہیں کمشنر کی جانب سے سختی سے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ہر روز اپنے علاقے میں ایک ٹیم کے ذریعے غیر قانی نل کنکشن کے جانچ کرے۔

فلحال کمشنر نے نل کنکشن کو مستقل کرنے کے لیے 31 اگست تک اخری مدت دی ہے اس کے بعد اگر کوئی غیر قانونی نل کنکشن پایا جاتا ہے تو اس سے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی اور پولس اسٹیشن میںمقدمہ کااندراج کیاگیا۔ میونسپل کارپوریشن میں منعقدہ اجلاس میں پانی سپلائی محکمے کے ایگزیکٹیو انجینیئرسنگھرتن سنسلے‘ ڈاکٹر مرزا فرحت اللہ‘ ڈاکٹر رئیس الدین‘پانی سپلای محکمہ کے ڈپٹی سپلائی آفےسرکے علاوہ ذمہ دار ملازمین موجود تھے

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading