ناندیڑ:ڈاکٹر رتوراج جادھو کے باڈٰی گارڈ پولس ملازم نے خود پر گولی چلاکرخودکشی کرلی

ناندیڑ:26اکتوبر:(ورقِ تازہ نیوز) ضلع کے ایک پولس ملازم نے کلمبر۔ عثمان نگر روڈ پر ماروتی مندر کے پاس خود پر گولی چلاکر کر خودکشی کر لی ہے۔ اس کے پا س سے ایک نوٹ بھی ملا ہے۔کل 25 اکتوبر کو شام 6 بجے ناندیڑ ضلع کے پولس اہلکار گووند گنگادھر منڈے (31سال) کلمبر تا عثمان نگر روڈ پر ایک دو پہیہ گاڑی پر جا رہے تھے جب وہ وہاں واقع ماروتی مندر کے قریب آکر رک گئے اور اپنی بیوی کو فون کرکے اطلاع دی کہ وہ حادثہ کا شکار ہوئے ۔

اس کے بعد اپنے پاس موجود سروس ریوالور نکال کر خود پر گولی چلادی ۔ گولی انکی کھوپڑی سے نکل کر مندر کے ٹین شیڈ سے ٹکراگئی۔ یہ واقعہ شام چھ سے سات بجے کے درمیان پیش آیا۔متوفی پولیس اہلکار گووند گنگادھر منڈے نے ایک نوٹ لکھا ہے۔ اس ککی سروس ریوالور اس کی لاش کے پاس پڑی تھی۔ وہ پنپل واڑی تعلقہ قندھار کا رہنے والا ہے ۔نوٹ میں لکھی گئی وجوہات کے بارے میں ابھی تک جانکاری نہیں ملی ہے۔

عثمان نگر کے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر شیو پرساد مولے نے کہا کہ ہم اس معاملے میں جلد از جلد قانونی کارروائی کریں گے اور جو لوگ نوٹ میں قصوروار ہیں ان کے خلاف مقدمہ درج کریں گے۔منڈے ناندیڑ میں مشہور ومعروف ڈاکٹر رتوراج جادھو کے سیکورٹی گارڈ کے طور پر کام کر رہا تھا۔ کل 25 اکتوبر کو ان کی چھٹی تھی۔

محکمہ پولیس اس افسوس ناک واقعہ پر غم کا اظہار کر رہا ہے، گووند منڈے کے پسماندگان میں بیوی، بیٹا اور بیٹی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading