ناندیڑ:پولس کاکومبنگ آپریشن دو مفرور ملزمین گرفتار‘ 55ہزار کی غیر ملکی شراب ضبط

ناندیڑ:20مارچ(ورق تازہ نیوز)لوک سبھا انتخابات کے مدنظر ضلع بھر میں پولس نے تمام غیر قانونی کاروباریوں کے خلاف کڑی کاروائی کرتے ہوئے اُن پرنظررکھنا شروع کردیا ہے ۔ ایس پی سنجے جادھو اور ایڈیشنل ایس پی اکشے شندے اورناندیڑشہر ڈی واے ایس پی ابھیجت فسکے کی ہدایت پر شیواجی نگر پولس نے اپنے حدود میں ہر طرح کے غیرقانونی کاروبار پرلگام کسنے کےلئے کاروائی شروع کردی ہے اورگزشتہ روزایک گاڑی سے غیر ملکی غیر قانونی شراب کاذخیرہ ضبط کیا ہے ۔

پولس کواطلاع ملی کہ 19 مارچ کو شیواجی نگرپولس اسٹیشن حدود کے ایم ایس ای بی دفتر کے سامنے روڈ پر ایشور نگر سے ایک ماروتی کمپنی کی اومنی وین نمبر MH 38-V- 0833 میں کچھ افراد بیٹھے ہوئے تھے پولس نے انکے پاس آکر گاڑی میں موجود سامان کے بارے میں دریافت کیاتوانھو ں نے کوئی اطمینان بخش جواب نہیں دیاا سلئے پولس نے گاڑی کی تلاشی لی ۔اس دوران گاڑی سے غیر ملکی شراب کی 55ہزار390 روپیوں کی بوتلیں ضبط کرلی۔اس معاملے میں پولس نے شراب سمیت اومنی گاڑی بھی ضبط کرکے فریادی کانسٹیبل تیلنگ کی شکایت پر ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ اس کے علاوہ شیواجی نگر پولس نے اپنے علاقہ میں کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے وارنٹ کی اجرائی کے بعد بھی مفرور دو ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے ۔ مذکورہ دونوں کاروائیاں پی آئی چند رشیکھر چودھری کے دستہ کے اے پی آئی پٹھان ‘ ہیڈ کانسٹیبل تیلنگ ‘ پولس نائک ہاکے‘ سنپ ‘ابراہیم ‘کانسٹیبل شیلراج ‘پولس سپاہی میسنواڑ نے انجام دی ۔ ایس پی سنجے جادھو اور ایڈیشنل ایس پی اکشے شندے ‘ابھیجت فسکے نے شیواجی نگرپولس ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading