گودھرا آتشزنی مقدمہ،مجرم یعقوب پٹالیہ کو عمر قید

احمدآباد ۔ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک خصوصی ایس آئی ٹی عدالت گجرات آج ایک شخص کو 2002ءگودھرا ٹرین آتشزنی واقعہ میں مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزاءسنائی۔ ایس آئی ٹی جج ایچ سی ووہرا کی خصوصی عدالت یعقوب پٹالیہ کو اس کے اقبالی بیانات کی بنیاد پر مجرم قرار دیا۔ قبل ازیں اسی مقدمہ کے پانچ دیگر ملزمین کو سزاءسنائی جاچکی ہے۔ پٹالیہ کو گودھرا پولیس نے جنوری 2018ءمیں گرفتار کیا تھا۔ تقریباً 16 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس واقعہ میں 59 کارسیوک زندہ جل گئے تھے۔ سابرمتی ایکسپریس کے دو ڈبے راکھ کا ڈھیر ہوگئے تھے۔ یہ مقدمہ خصوصی عدالت میں سابرمتی سنٹرل ایکسپریس کو آتشزنی کے سلسلہ میں سماعت کیلئے پیش کیا گیا تھا۔ ملزم ایک ہجوم کا حصہ تھا جس نے ڈبوں کو آگ لگائی تھی۔

27 فبروری 2002ءکے آتشزنی کے اس واردات میں 59 کارسیوک زندہ جل کر ہلاک ہوگئے تھے جس کی وجہ سے ریاست گیر فرقہ وارانہ فسادات شروع ہوگئے تھے۔ قبل ازیں ایس آئی ٹی عدالت نے 31 افراد کو اس مقدمہ میں یکم جنوری 2011ءکو مجرم قرار دیا تھا۔ بعدازاں ان میں سے 11 کو سزائے موت اور عمر قید کی دیگر 20 افراد کو سزاءسنائی گئی تھی۔ تاہم گجرات ہائیکورٹ نے اکٹوبر 2017ءمیں 11 افراد کی سزائے موت کو سزائے عمر قید میں تبدیل کردیا تھا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading