ناندیڑپولس نے مال ٹیکڑی اووربریج کے پاس روپوش تین نوجوانوں کی تحویل سے ایک دیسی پستول کارتوس ضبط کئے

ناندیڑ:23ڈسمبر ( ورق تازہ نیوز)ناندیڑ لوکل کرائم برانچ پولس نے ایک کاروائی کرتے ہوئے تین نوجوانوں کی تحویل سے ایک دیسی پستول اور دو زندہ کارتوس ضبط کئے گئے ۔اس طرح پولس نے تینوں کی تحویل 69 ہزار کا مال برآمد کیاہے۔

23ڈسمبر کو ایل سی بی کو خفیہ اطلاع ملی کہ مال ٹیکڑی اووربریج کے نیچے کچھ نوجوان روپوش ہیں اورانکے پاس اسلحہ ہے ۔ ایل سی بی کا دستہ جب یہاں پہنچا تو ملزمین نلیش عرف بابی چندرمنی ہٹکر26 سال اور کرشنا راجیش سوامی18 سال دونوں ساکنان گنگاچا ل‘اورسندیپ انکوش پوار20سال ساکن گوئند نگر ناندیڑ کوگرفتار کرلیاگیا

انکی تحویل سے ایک دیسی ساخت کی پستول اوردو زندہ کارتوس ‘ موبائل فون سمیت 69ہزار روپیوں کا مال برآمدکیاگیا ۔ ان ملزمین کے خلاف ائیرپورٹ پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

ایس پی کرشناکوکاٹے ‘ایڈیشنل ایس پی اوبیناش کما ر نے ایل سی بی کے پی آئی کھنڈے راو پی ایس آئی گوئندراو منڈے اورانکی ٹیم کو مبارکباد دی ہے،

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading