رکن پارلیمنٹ ہیمنت پاٹل کو لندن سے خالصتان کے دہشت گرد کی دھمکی آمیز کال

ناندیڑ:23ڈسمبر ( ورق تازہ نیوز)ہنگولی کے رکن پارلیمنٹ ہیمنت پاٹل کو بین الاقوامی دہشت گرد خالصتان نے ایک دہشت گرد ”پنو“ نے لندن سے فون کرکے دھمکی دی ہے کہ26 جنوری کو رونما ہونے والی یوم جمہوریہ تقریب کو ناکام بنادیں گے۔

اس دھمکی آمیز فون کے بعد پولس نے جمعہ کی رات سے ہی ہیمنت پاٹل کے گھر کے باہرسخت پولس بندوبست لگارکھا ہے ۔ ایس پی کرشناکوکاٹے نے ناندیڑمیںواقع پاٹل کے گھر کادورہ کرکے سیکوریٹی کاجائزہ لیا ۔

شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ ہیمنت پاٹل ہنگولی حلقہ سے نمائندگی کرتے ہیں ۔ انھیں جمعہ کی نصف شب لندن سے نامعلوم شخص کا فون کال آیا ۔ اس شخص نے خود کوخالصتانی تنظیم کادہشت گرد بتایا اور بھارت میں 10جنوری اور اسکے بعد 26 جنوری کو بم دھماکے کرنے کی دھمکی دی ہے ۔اس دھمکی کے بعد دوبارہ دہشت گرد نے کال کیا

لیکن پاٹل نے اسے قبول نہیں کیا اسکے بعد انھوں نے فی الفور نئی دہلی میں صدر جمہوریہ ہند ‘وزیراعظم ‘وزیرداخلہ کو اسکی اطلاع دی۔ریاستی حکومت کو بھی مکتوب روانہ کردیاگیااور اینٹلی جنس بھی چوکس ہوگئی ۔ناندیڑمیں ہیمنت پاٹل کے مکان کے باہر پولس کا سخت بندوبست رکھاگیا ہے۔اس دھمکی آمیز کال کے بعدناندیڑ اور ہنگولی میں ہلچل مچ گئی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading