ناندیڑ:28فروری۔(ورق تازہ نیوز)سونکھیڑ میں پانچ سالہ معصوم بچی کی عصمت ریزی کرنے والے درندہ صفت ملزم سگریومورے کو قندہار عدالت کے جج اےت ایس سلگرنے پانچ مارچ 2020 تک پولس کسٹڈی ریمانڈ میںبھیج دیا ہے ۔دریں ا ثناءآج سونکھیڑ میں مختلف تنظیموںو سیاسی جماعتوں کی جانب سے راستہ روکو احتجاج کیاگیا اورناندیڑمیں بھی مختلف تنظیموں نے ضلع کلکٹر کو میمورنڈم دیتے ہوئے اس معاملے کوفاسٹ ٹریک عدالت میں چلاتے ہوئے ملزم کو پھانسی کی سزا دینے کاپُرزور مطالبہ کیا ہے ۔
تفصیل کے مطابق 25 فروری کوسونکھیڑ میں پانچ سالہ لڑکی اپنے گھر سے غائب ہوگئی تھی ۔ لیکن دوسرے دن 26فروری کو انتہائی لاغر حالت میں ملی ۔ درندہ صفت سگریومورے نے اس معصوم بچی کی عصمت ریزی کی اوراسے زندہ چھوڑ کرفرار ہوگیاتھا ۔پولس نے بھی شک کی بنیاد پر ملزم مورے کو حراست میں لیاتھا جبکہ اسکے خلاف ثبوت اکٹھا کرکے اسکی گرفتاری عمل میں آئی ۔متاثرہ لڑکی کی عمر بہت کم ہونے کی وجہہ سے اس معاملے کی تفتیش کیلئے پولس نے ایک خاتون پولس ملازمہ کاتقرر کیا۔پی ایس آئی سورنا اماپ نے اس معصوم بچی سے بات چیت کرنے کی کوشش کی ۔کل شب ملزم کی گرفتاری کے بعد پولس اسٹیشن کے باہر ہجوم نے ملزم کو ان کی تحویل میں دینے کامطالبہ کرتے ہوے شدیدہنگامہ کیا ۔
ملزم کو آج عدالت میں پیش کرنے پر جج نے اسے 5مارچ تک پولس کسٹڈی ریمانڈ میں رکھنے کاحکم دیا ۔دریں اثناءآج سونکھیڑ میں مختلف پارٹیوںنے راستہ روکو احتجاج کیااورآج ناندیڑمیں مہیلا کانگریس اور این ایس یو آئی کے ذمہ داران نے ضلع کلکٹر سے نمائندگی کرتے ہوئے عصمت ریزی مقدمہ کو فاسٹ ٹریک عدالت میں چلاتے ہوئے اسے پھانسی دی جائے ۔