ناندیڑ:یکم جون۔(ورق تازہ نیوز)خاتون وکیل کا جنسی استحصال کرنےوالے دو وکلاءکو فرسٹ جوڈیشیل مجسٹریٹ روما گھولے نے 4جون تک پولس کسٹڈی ریمانڈ میں بھیج دیاا ہے ۔جبکہاس معاملے میں ملوث مزید ایک وکیل فرار ہے ۔ 31سالہ خاتون وکیل کی شکایت کے مطابق ناندیڑ کے ایڈوکیٹ سنجے ڈھگے کے ساتھ عدالتی کاروائی کے ضمن میں ملاقات ہوئی تھی اُ س نے اپنے دیگر ساتھی ایڈوکیٹ سومیش شراون کمار کریل 26 سال اور منگیش بھوجنگ راو لانڈگے 18 سال کے ساتھ مل کر فحش ویڈیو گرافی کی ۔اور اس ویڈیو کو مختلف ویب سائٹس پرا پ لوڈ کردی۔ اس خاتون وکیل کی شادی بھی ایک وکیل کے ساتھ ہوئی تھی لیکن اسکے بعد کچھ وجوہات کی بناءپر سندیپ ڈھگے اور دیگر سے انکی ملاقات ہوئی ۔اس خاتون کی شکایت پر شیواجی نگر پولس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 376(2)(N)‘354(D) اور دیگرایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ۔ شیواجی نگر پولس اسٹیشن کے پی آئی چندرشیکھر چودھری معاملے کی تفتیش کررہے ہیں۔شیواجی نگر کے معاون پی آئی پٹھان نے اپنے معاون پولس ملازمین کے ساتھ مل کر ملزمین منگیش اور سومیش کو پکڑ لی جبکہ ایڈوکیٹ سندیپ ڈھگے فرار ہوگیا ۔ آج دوپہر پولس ملازمین نے دونوں ملزمین سومیش اور منگیش کو عدالت میں پیش کیا۔عدالت میں سومیش اور شکایت کنندہ خاتون نے وکیل ہونے کا اندراج نہیںکروایا تھا لیکن ان دونوںنے لا ءکالج سے ڈگری حاصل کی ۔ معاون سرکاری وکیل ایس ایس کڑسکر نے عدالت میں کہا کہ معاملے کی تفتیش کےلئے ملزمین کوپولس کسٹڈی دی جائے اس بحث کے بعد جج نے سومیش اور منگیش کو 4جون تک پولس کسٹڈی ریمانڈ میں بھیج دیا ۔