ناندیڑ:ووٹوں کی گنتی 25راونڈ میں ہوگی

ناندیڑ: 23 اکتوبر ۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑحلقہ شمال کے ووٹوںکی گنتی 24اکتوبر کو صبح آٹھ بجے سے شروع ہوگی ۔ گنتی 25راونڈ میں مکمل ہوجائے گی اس طرح کی اطلاع ریٹرینگ آفیسر سداشیو پڈٹونے نے دی

۔ناندیڑحلقہ شمال میں24امیدوار میدان میں ہے ۔21اکتوبر کو341رائے دہی مراکز پروٹینگ ہوئی ۔ضلع میں سب سے زیادہ تین لاکھ 13ہزار369 ووٹرس اسی حلقہ میں ہے جس میں سے ایک لاکھ 87ہزار340 ووٹرس نے اپنے حق رائے دہی کااستعمال کیا ۔ اب سبھی کو نتائج کابے صبری سے انتظار ہے ۔

ڈی پی ساونت تیسری مرتبہ کانگریس کے ٹکٹ پر کامیابی کیلئے پُرامید ہے ۔شیوسینا نے کارپوریٹر بالاجی کلیانکر کو ٹکٹ دیاہے ۔اس حلقہ سے ونچت اگھاڑی کے مکندچاورے ‘ایم آئی ایم کے فیروز لالہ ‘بی ایس پی کے ڈاکٹر پرکاش بگاٹے سمیت 24امیدوار میدان میں ہے ۔ رائے شماری کیلئئے 17ٹیبل رکھے گئے ہیںاور24راونڈ میں نتائج ظاہر ہوجائیںگے ۔دوپہر بارہ تاایک بجے کے درمیان نتائج ظاہر ہونے کی توقع ہے ۔انتخابی عمل کیلئے 51 ملازمین کاتقررکیاگیا ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading