ناندیڑ:20فروری(ورق تازہ نیوز) ہم بھارت کے لوگ فورم کی جانب سے این آر سی ، سی اے اے ، این پی آرجیسے مضر قوانین اوراسکے منفی اثرات سے متعلق سی پی آئی (ایم) کی مرکزی کمیٹی سیکریٹری منڈل ممبر‘اکھیل بھارتیہ کسان سبھا کے قومی صدر اور ناسک تا ممبئی کسان لانگ مارچ کے بانی کامریڈ ڈاکٹر اشوک دھوڑے کا خطاب آنجہانی نرہرکروندکر سبھا گرہ پیپلز کالج میں سنویدھان بچاو کرتی سمیتی ناندیڑ کی جانب سے منعقد کیاگیاتھا۔
اس موقع پر انھوں نے اپنے خطاب میں مرکزی حکومت کے مذکورہ قوانین پرشدید تنقید کی ۔نریندرمودی اور امیت شاہ حکومت ملک میںفرقہ پرستی میں اضافہ کررہی ہے ۔ بڑھتی بے روزگاری ‘ مہنگائی ‘ نوٹ بندی سے ملک پوری طرح بربد ہوگیا ہے ۔ ان مسائل پرتوجہ دینے کے بجائے ملک کوتقسیم کرنے والے قوانین بنائے جارہے ہیں۔لیکن یہ قوانین ملک کیلئے نقصاندہ ثابت ہوں گے
اس پروگرام کی صدارت معمر سماج وادی لیڈر سداشیو پاٹل نے کی جبکہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹروینکٹیش کابدے ‘ کامریڈ وجئے گابھنے ‘ڈاکٹر پی ڈی جوشی پاٹودیکر ‘ کامریڈ پردیپ ناگاپورکر ‘ کامریڈ گنگادھر گائیکواڑ‘ ڈاکٹرکرن چدراوار ‘کامریڈ اجولہ پڈلوار ‘ کامریڈ ارون دگڑو کامریڈ کے کے جامکر ‘ لکشمن شندے ‘الطاف حسین ‘ فیروز خان غازی ‘ ایڈوکیٹ وینکٹ راو کرکھیلی کر وغیرہ موجودتھے