ناندیڑ:شوہر کوقتل کرنیوالی بیوی کو پولس کسٹڈی

ناندیڑ:20فروری(ورق تازہ نیوز)اپنے شوہرکاگلا گھونٹ کر قتل کرکے نعش کو جلانے والی بیوی کو دیگلور کے فرسٹ جوڈیشیل مجسٹریٹ بارٹاکے نے 24فروری تک پولس کسٹڈی میںبھیج دیا ہے ۔ہنگولی کے سرکاری دواخانہ کے ملازم لکشمن گنگارام دیگلورکر عرف دھانورکر نے شکایت درج کروائی کہ شیوبا نگر دیگلور میں انکا بیٹا یلپا لکشمن دیگلور کر عمر 30سال اپنی بیوی جیوتی کے ہمراہ قیام پذیر تھا ۔

18٬فروری کی شب گیارہ تا19فروری کی صبح چھ بجے تک جیوتی نے اپنے شوہر یلپا کا گلاگھونٹ کرقتل کردیا اسکے بعدثبوت مٹانے کیلئے نعش کو جلادیا ۔
لکشمن کے مطابق جیوتی کے کسی شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جس میں اسکاشوہر رکاوٹ بن رہاتھا اسی لئے شوہر کوراستے سے ہٹانے کیلئے قتل کردیا ۔اس معاملے میں بیوی کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے اوراسکی گرفتار ی بھی عمل میں آئی ہے ۔اورآج دیگلو رعدالت میں پیش کیااور جج بارٹاکے نے ملزمہ کو 24فروری تک پولس کسٹڈی میں رکھنے کاحکم دیا ۔