ناندیڑ:12 /مئی۔ ( ورقِ تازہ نیوز)ناندیڑلوکل کرائم برانچ کی ٹیم نے گزشتہ شب سانگوی علاقہ سے ایک نوجوان کوگرفتارکیاہے جس کی تحویل سے ایک دیسی پستول او ر دو زندہ کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔یہ دیسی پستول اس نوجوان کو جس نے دی ہے اسے بھی پولس نے گرفتار کرلیا ہے ۔ایل سی بی نے شہر کے دیپ نگر پاٹی کے پاس ایک نوجوان کو روک کر کل شب اسکی تلاشی لی ۔
اسکی تحویل سے ایک دیسی پستول اور دو زندہ کاتورس برآمد ہوئے۔اس نوجوان کا نام روی رمیش ساکن تری رتن سانگوی ناندیڑ ہے۔ اسکی تحویل سے دو موبائیل فون بھی برآمد ہوئے اس طرح ملزم کی تحویل سے ایک لاکھ 22ہزار روپیوں کا مال برآمد ہوا ہے ۔
اس نوجوان کو یہ پستول او ر کارتوس قدیم مونڈھا زیر پُل کے پاس رہنے والے منوج عر ف منیا شنکر پتنگے نے دی تھی۔پولس نے دونوں نوجوانوں کوحراست میں لے لیا ہے ۔
ایل سی بی کے پی ایس آئی دتاتریہ کاڑے کی شکایت پر بھاگیہ نگر پولس نے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔ایل سی بی کی شاندار کارکردگی پر ایس پی کرشنا کوکاٹے اوردیگر اعلیٰ افسران نے ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔