ناندیڑ :12 اپریل(ورق تازہ نیوز) شہر کے ناوگھاٹ پل، پر رونما ایک واقعہ میں معمولی بات ایک نوجوان کو بری طرح پیٹ کر شدید زخمی کر دیا گیا۔ اس معاملے میں اتوارہ پولیس نے ملزم کے خلاف مارپیٹ سمیت مختلف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محمد عدنان محمد اشفاق (عمر 23، پیشہ – تجارت، ساکن اتوارا، ناندیڑ) ناوگھاٹ پل پر تھا۔ اس وقت عبدالاسد عبدالصمد اور دیگر ملزمان نے شکایت کنندہ کو دھکا دینے کی سازش کی اور بحث کی پھر معاملہ لڑائی میں بدل گیا اور ملزم نے شکایت کنندہ کے دائیں کندھے پر مارا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اور جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔
اس واقعہ کے سلسلے میں اٹوارہ پولس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔ 129/2025 B.D.No نئے تعزیرات ہند 2023 کی دفعہ 118(2)، 115(2)، 351(1)(2)(3.3(5) اور آرمس ایکٹ کی دفعہ 4/25 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس سب انسپکٹر چوہان معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، اور مزید تفتیش جاری ہے۔